ہماچل پردیش کے منڈی سے لوک سبھا الیکشن جیتنے والی اداکارہ کنگنا رانوت کو چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پرایک خاتون سی آئی ایس ایف کانسٹبل نے تھپڑ ماردیا تھا۔ ملزم خاتون سی آئی ایس ایف اہلکار پراب سخت ایکشن لیتے ہوئے سی آئی ایس ایف ڈی جی نے انہیں معطل کردیا ہے۔ ساتھ ہی جانچ کے لئے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔
جانکاری کے مطابق، سی آئی ایس ایف کی خاتون سیکورٹی اہلکارکی چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر کنگنا رانوت سے بحث ہوگئی تھی۔ اس بحث کے بعد سیکورٹی اہلکار نے مبینہ طور پر کنگنا رانوت کو تھپڑ ماردیا۔ اس معاملے میں سینئرافسران کی نگرانی میں جانچ کمیٹی کی تشکیل کردی گئی ہے، جو اس حادثہ کی جانچ کرے گی۔ وہیں کنگنا رانوت بھی اس حادثہ کے بعد دہلی پہنچ گئی ہیں۔
وہیں، سوشل میڈیا پرایک ویڈیووائرل ہو رہا ہے، جس میں مبینہ طور پرنومنتخب رکن پارلیمنٹ کنگنا رانوت کو تھپڑمارنے والی ملزم خاتون سیکورٹی اہلکار دکھائی دے رہی ہے۔ ویڈیو میں خاتون سیکورٹی اہلکار کسان آندولن کے دوران کنگنا رانوت کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔
نیوزایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، کنگنا رانوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف خاتون کانسٹبل کسان آندولن کے وقت کنگنا کی طرف سے دیئے گئے بیان سے ناراض تھی۔ سی آئی ایس ایف کلوندرکور نے کہا، “کنگنا رانوت نے بیان دیا تھا کہ کسان 100 روپئے کے لئے وہاں (کسان آندولن میں) بیٹھے ہیں۔ کیا وہ وہاں جاکر بیٹھیں گی؟ جب کنگنا رانوت نے یہ بیان دیا تھا، اس وقت میری ماں وہاں بیٹھی تھی۔”
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…