قومی

Two People arrested at IGI Airport: آئی جی آئی ایئر پورٹ پر دلالوں کے خلاف بڑی کارروائی، سربیا بھیجنے کے نام پر فراڈ کرنے والے 2 افراد گرفتار

آئی جی آئی ایئرپورٹ پرکام کرنے والے دلالوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ آئی جی آئی ائیرپورٹ کی ٹیم نے دلالوں کا پردہ فاش کردیاہے۔ صرف اگست میں آئی جی آئی ایئرپورٹ ٹیم کی جانب سے ٹاؤٹنگ کے کل 51 کیسزرجسٹر کئے گئےہیں۔ کارروائی کے دوران 73 افراد کو گرفتارکیا گیاہے۔ بتادیں کہ آئندہ جی-20 سمٹ کے پیش نظرپی ایس آئی جی آئی ایئرپورٹ کی ٹیم ایکشن میں ہے۔ امیت ملک کی شکایت پر یہ بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

اپنی شکایت میں، اس نے کہا کہ ایک ہندوستانی مسافرجتندرسنگھ امیگریشن کاؤنٹر پرسربیا کے لیے روانگی کی امیگریشن کے لیے آیا تھا۔ دستاویزکی تصدیق کے دوران پتہ چلا کہ اس کے پاسپورٹ پرچسپاں سربیا کا وزٹ ویزا (نمبر A0996388، 27/09/2023 ) جعلی تھا۔ اس میں کوئی حفاظتی خصوصیات نہیں تھیں۔ جتیندرسنگھ نے 8,00,000 روپے کی ادائیگی پر فرضی ویزا کا انتظام کیا تھا۔ جو اس نے اکاؤنٹ ٹرانسفر کے ذریعے ادا کیا۔ جعلی دستاویزات ملنے کے بعد جتیندر سنگھ کو گرفتارکیا گیا اوراس سے اچھی طرح پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ایک ایجنٹ سمیربابا نے ان سے سربیا کے شینگن ویزے کے لیے رابطہ کیا تھا۔ سمیر بابا نے پیکس کا پاسپورٹ سنیل سین ​​بھائی کو کورئیر کے ذریعے بھیج دیا۔ ایک اورایجنٹ آغا خان نے جعلی ویزے اکٹھے کئے۔ سنیل سین ​​بھائی نے پاسپورٹ پوسٹ کیا اورآئی جی آئی ہوائی اڈے پر پیکس کو بھیج دیا۔ ٹیم ایجنٹ نے آغا خان کی شناخت کی اور اسے اوکھلا، نئی دہلی سے گرفتارکیاہے۔ فی الحال ٹیم سمیر بابا کی تلاش میں مصروف ہے۔ اس بیچ امیگریشن ریکیٹ کا پردہ فاش ہوگیاہے۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ کی ٹیم نے امیگریشن فراڈ میں ملوث 08 ایجنٹوں کوگرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جتیندر کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

22 minutes ago

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

1 hour ago