بھارت ایکسپریس۔
Afghanistan Cricket Team: افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی نے منگل کو 5,000 انٹرنیشنل رن مکمل کرلئے ہیں۔ ایس کرنے والے وہ پہلے افغان کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 38 سال کے کھلاڑی نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ 2023 کے گروپ اسٹیج مقابلے کے دوران اس مقام کو حاصل کیا ہے۔ 292 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے افغان ٹیم کو سپر-4 میں کوالیفائی کرنے کے لئے 37.1 اوور میں ہدف کو حاصل کرنا تھا، جس میں آل راؤنڈر محمد نبی نے 32 گیندوں میں 65 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے 6 چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ محمد نبی نے 24 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ونڈے میچوں کی تاریخ میں افغانستان کے کسی کھلاڑی کی سب سے تیزنصف سنچری ہے۔ اس سے پہلے مجیب الرحمان نے پاکستان کے خلاف 26 گیندوں میں نصف سنچری بنائی تھی۔
محمد نبی کا کرکٹ کیریئر
محمد نبی نے ابھی تک 259 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے 99.22 کی اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 24.56 کی اوسط سے 5,011 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے کل 238 اننگوں میں ایک سنچری اور21 نصف سنچریاں بنائی ہیں، جس میں ان کا سب سے بہترین اسکور116 رن ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں رقم کی تاریخ
محمد نبی انٹرنیشنل کرکٹ میں افغانستان کے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ محمد نبی کے بعد محمد شہزاد نے 156 میچوں میں 4,811 رن اور اصغرافغان نے 195 میچوں میں 4,246 رن بنائے ہیں۔ جبکہ تین ٹسٹ میچوں میں انہوں نے 5.50 کی اوسط سے 33 رن بنائے ہیں۔ محمد نبی نے 109 ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ جس میں انہوں نے 22.25 کی اوسط سے 1,825 رن بنائے ہیں، جس میں پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2023: دلچسپ میچ میں 2 رنوں سے ہارا افغانستان، سری لنکائی ٹیم سپر-4 میں پہنچ گئی
دلچسپ میچ میں افغانستان کو 2 رن سے شکست کا سامنا
سری لنکا نے دلچسپ مقابلے میں افغانستان کی ٹیم کو2 رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے بعد داشن شناکا کی ٹیم سپر-4 راونڈ میں پہنچ گئی ہے۔ جبکہ افغان ٹیم کا سپر-4 راونڈ میں کھیلنے کا خواب ٹوٹ گیا ہے۔ افغانستان کومیچ جیتنے کے لئے 292 رن بنانے تھے، لیکن پوری افغان ٹیم 37.4 اووروں میں 289 رن بناکرسمٹ گئی۔ اس طرح سری لنکا نے دلچسپ جیت درج کی۔ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری سری لنکا نے 50 اوورمیں 8 وکٹ پر291 رن بنائے۔ اس طرح افغانستان کی ٹیم کے سامنے جیت حاصل کرنے کے لئے 292 رنوں کا ہدف تھا، لیکن افغان ٹیم کو سپر-4 راونڈ میں پہنچنے کے لئے ہدف 37.1 اووریا اس سے پہلے حاصل کرنا تھا۔ افغانستان کے لئے محمد نبی نے 32 گیندوں پر 65 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 6 چوکے اور5 چھکے لگائے۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…