Muharram incident in Bokaro: جھارکھنڈ کے بوکارو میں محرم کے جلوس کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں ہائی ٹینشن وائر کی وجہ سے کل 13 افراد بری طرح جھلس گئے، اس حادثہ میں چار لوگوں کی موت ہو گئی۔
جھارکھنڈ کے بوکارو شہر میں ہفتہ کی صبح محرم کے جلوس میں حادثہ پیش آیا۔ جلوس کے دوران موجود تعزیہ ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آگیا۔ جس کے باعث 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ 13 افراد کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ یہ حادثہ صبح چھ بجے اس وقت پیش آیا جب محرم کا جلوس نکالا جا رہا تھا کہ جلوس میں موجود تعزیہ 11000 وولٹ کی تار کی زد میں آ گیا۔
کیا ہوا؟
موقع پر موجود لوگوں کے مطابق اچانک تعزیہ ایک تار میں الجھ گیا۔جس کے بعد آواز آئی اور کئی لوگ اس کی لپیٹ میں آگئے۔ ایک طرف کہا جا رہا ہے کہ تعزیہ کے جلوس میں بیٹری دھماکہ بھی ہوا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ڈی وی سی بوکارو تھرمل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…