بھوجپوری اسٹار پون سنگھ نے لوک سبھا انتخابات میں بنگال کے آسنسول سے انتخاب نہ لڑنے کے بارے میں بڑا انکشاف کیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے مغربی بنگال کے آسنسول سے پون سنگھ کو ٹکٹ دیا تھا، لیکن انہوں نے ٹکٹ واپس کر دیا۔اب تک سب یہ سمجھ رہے تھے کہ پون سنگھ نے ٹکٹ واپس کر دیا ہے چونکہ وہ آسنسول سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے لیکن اب پون سنگھ نے بتا یا ہے کہ وہ خود آسنسول سے الیکشن لڑنے کو تیار تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے دباؤ پر ہی ٹکٹ واپس کیا ہے۔
پون سنگھ نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ایک گانے کی وجہ سے پارٹی کے کچھ رہنماؤں نے ان کی مخالفت کی، جس کے بعد کچھ رہنماؤں کے ساتھ بند کمرے میں بات چیت کے بعد، انہوں نے اپنا ٹکٹ واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔اسی میٹنگ کے دوران باضابطہ طور پر پون سنگھ پر دباو بنایا گیا کہ وہ ٹکٹ واپس کردے، چونکہ اگر پارٹی ان کے ٹکٹ کو منسوخ کرتی تو پون سنگھ کا مزاق بن جاتا ، اس لئے ان پر دباو بنایا گیا کہ وہ خود سے ٹکٹ واپس کردیں۔
گانے پر تنازعہ کے بعد دباؤ
بھوجپوری اسٹار نے کہا کہ میں نے ٹکٹ ‘بنگال والی مال’ گانے پر تنازعہ کے بعد واپس کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں آسنسول سے الیکشن نہیں لڑنا ہوتا تو وہ پہلے ہی کہہ دیتے۔ پون سنگھ نے کہا کہ ٹکٹ ملنے کے بعد ان کے کچھ گانے وائرل ہونے لگے، خاص طور پر وہ گانے جو بنگال سے متعلق تھے۔اس کے بعد بی جے پی کے کچھ رہنماؤں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا اور پوسٹر وائرل ہونے کے بعد پون سنگھ سے ٹکٹ واپس کرنے کو کہاگیا اور پھر دباو کی وجہ سے ٹکٹ واپس کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔واضح رہے کہ بی جے پی کا ٹکٹ واپس کرنے کے بعد پون سنگھ نے بہار کی کاراکاٹ لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا۔ تاہم انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…