Haryana Assembly Election 2024: ہریانہ اسمبلی الیکشن 2024 کے لئے عام آدمی پارٹی نے منگل کوامیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ فہرست میں 9 امیدواروں کا نام ہے۔ پارٹی نے بی جے پی اور کانگریس کے باغی لیڈران کوامیدوار بنایا ہے۔ چھترپال سنگھ کے علاوہ بی جے پی میں رہ چکے کرشن بجاج کو تھانیسرسے ٹکٹ ملا ہے۔ جبکہ کانگریس میں رہے جواہرلال کوباول سے ٹکٹ ملا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی دوسری فہرست میں فریدآباد سے پرویش مہتا، رتیا سے مختیارسنگھ بازیگرکوٹکٹ دیا ہے۔
فہرست میں پروفیسرچھترپال سنگھ کا نام بھی ہے۔ انہوں نے پیرکوبی جے پی سے استعفیٰ دیا اورعام آدمی پارٹی کا دامن تھاما۔ وہیں تھانیسر سے بی جے پی کے باغی کرشن بجاج اور باول سے کانگریس کے باغی جواہرلال کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ چھترپال سنگھ وہ لیڈر ہیں جو چودھری دیوی لال کو الیکشن ہراچکے ہیں۔ 1991 میں حصار ضلع کے گھرائے حلقہ سے چودھری دیوی لال انتخابی میدان میں اترے تھے۔ تب کانگریس امیدوار کے طورپر چھترپال نے جیت درج کی تھی۔ چھترپال سنگھ نے کہا کہ باربار نظرانداز کئے جانے پرکارکنان میں ناراضگی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے بی جے پی چھوڑنے کا فیصلہ لیا۔
عام آدمی پارٹی نے جاری کی دوسری فہرست
ہریانہ عام آدمی پارٹی کے صدرسشیل کمارگپتا نے کہا ہے کہ پارٹی حکومت بنانے کے لئے سبھی 90 سیٹوں پرالیکشن لڑرہی ہے۔ کانگریس کے ساتھ الائنس سے متعلق کئی دورکی میٹنگ اورانتظارکے بعد عام آدمی پارٹی اب تک 29 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرچکی ہے۔ سشیل کمارگپتا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ایک قومی پارٹی ہے۔ 90 کی 90 سیٹوں پرالیکشن لڑرہی ہے اور حکومت بنانے کے لئے الیکشن لڑرہی ہے۔ عام آدمی پارٹی سے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا تھا کہ نامزدگی کی تاریخ 12 ستمبرہے، ہمارے پاس بھی وقت نہیں ہے۔ وقت بے حد کم بچا ہوا ہے۔ کانگریس کے ساتھ الائنس سے متعلق سنجے سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی ہریانہ میں پوری تیاری ہے۔ سندیپ پاٹھک اور سشیل گپتا ہریانہ کا کام دیکھ رہے ہیں اوران کی تیاری پوری ہے۔
بھارت ایکسپریس–
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…