Bharat Jodo Nyay Yatra: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ کے لیے ‘محبت کی دُکان’ بس میں سوار ہونے کے لیے کسی کو خصوصی ٹکٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ٹکٹ پر کانگریس کے سابق صدر کی تصویر سفری اوتار میں ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹکٹ کے ساتھ ایک تصویر کھنچوائی، جس میں راہل گاندھی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنے چلتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اس پر ان کے دستخط بھی ہیں۔
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے دی یہ جانکاری
ٹکٹ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ یہ ‘محبت کی دُکان’ بس کا ٹکٹ ہے۔ کانگریس لیڈر رمیش نے لکھا پچھلے 10 سالوں کی ناانصافی کے خلاف انصاف کے اس سفر میں راہل گاندھی سے جو لوگ ملنا اور بات کرنا چاہتے ہیں، انہیں ٹکٹ دے کر بس میں بلایا گیا ہے۔
کہاں تک پہنچی یاترا؟
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا اتوار (15 جنوری) کو منی پور کے تھوبل سے شروع ہوئی، یاترا پیر (15 جنوری) کی شام کو ناگالینڈ پہنچی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق راہل گاندھی پارٹی کے ساتھیوں کے ساتھ منی پور کی سرحد سے متصل کوہیما ضلع کے خوجاما گاؤں پہنچے، جہاں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ راہل گاندھی رات کے آرام کے لیے گاؤں میں ہی رہے۔
کانگریس کی ناگالینڈ یونٹ کے ورکنگ صدر کھریدی تھینو کے مطابق راہل گاندھی ناگا قبائلی تنظیموں بشمول ناگا ہوہو، شہری اداروں اور چرچ کے اداروں سے ان کے مسائل پر بند کمرے میں ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی کی یہ یاترا 18 جنوری کو آسام میں داخل ہوگی۔ اس سے پہلے، یاترا ناگالینڈ کے پانچ اضلاع کوہیما، تسمینیو، ووکھا، زونہیبوٹو اور موکوکچنگ سے گزرے گی۔
منگل کو وشویما گاؤں سے شروع ہوگی یاترا – کھریدی تھینو
کھریدی تھینو نے کہا کہ منگل کو راہل گاندھی ناگالینڈ میں وشویما گاؤں سے اپنے سفر کا آغاز کریں گے اور کوہیما پہنچ کر دوسری جنگ عظیم کے قبرستان میں پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے اضلاع میں جانے سے پہلے وہ ہائی اسکول جنکشن میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔
کانگریس کی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ 15 ریاستوں کے 100 لوک سبھا حلقوں سے گزرے گی۔ اس مدت کے دوران، کل 6,713 کلومیٹر کا فاصلہ بس اور پیدل طے کیا جائے گا اور یہ یاترا 20 یا 21 مارچ کو ممبئی میں ختم ہوگی۔
-بھارت ایکسپریس
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…