قومی

Bharat Jodo Nyay Yatra: منی پور کے تھوبل ضلع سے شروع ہوئی بھارت جوڑو نیائے یاترا،  ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے یاترا کو دکھائی ہری جھنڈی

کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا منی پور کے تھوبل ضلع سے شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منی پور کے تھوبل سے ‘بھارت جوڈو نیائے یاترا’ کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ یاترا 67 دنوں میں 6,700 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرے گی اور 110 اضلاع سے گزرے گی۔

 

اس دوران کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی منی پور میں ووٹ مانگنے آتے ہیں لیکن جب منی پور کے لوگ مشکل میں ہوتے ہیں تو وہ اپنا چہرہ نہیں دکھاتے، وہ زمین پر چلتے ہیں اور ہر جگہ رہتے ہین رام رام کے نعرے لگاتے ہیں۔ ‘مکھ میں رام، بگل میں چوری’، لوگوں کے ساتھ ایسا نہ کریں… ہر ایک کو بھگوان پر یقین ہے لیکن ووٹ کے لیے ایسا نہ کریں… یہ لوگ (بی جے پی) لوگوں کو بھڑکانے کے لیے مذہب کا استعمال کرتے ہیں۔

 

وہیں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا، “میں 2004 سے سیاست میں ہوں اور پہلی بار میں نے ہندوستان میں ایک ایسی جگہ کا دورہ کیا جہاں گورننس کا پورا ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے۔ 29 جون کے بعد، منی پور اب منی پور نہیں رہا، یہ تقسیم ہو گئی اور ہر طرف نفرت پھیل گئی، لاکھوں لوگوں کا نقصان ہوا، لوگوں نے اپنے پیاروں کو آنکھوں کے سامنے کھو دیا، اور آج تک بھارتی وزیر اعظم آپ کے آنسو پونچھنے اور آپ کا ہاتھ پکڑنے نہیں آئے، یہ شرمناک بات ہے۔ ہوسکتا ہے کہ پی ایم مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیے منی پور ہندوستان کا حصہ نہ ہو…”

 

Md Hammad

Recent Posts

Ujjain Hotel Incident: مدھیہ پردیش کے اجین میں بڑا حادثہ، ہوٹل کے چیمبر میں دم گھٹنے سے 4 افراد کی موت

چیمبر میں گیس کا اخراج ہونے کے باعث تمام افراد بے ہوش ہوگئے۔ واقعے کی…

11 minutes ago

Avoid these routes in Delhi today: دہلی میں آج ان راستوں پر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جانے سے کریں گریز

دہلی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلی کے دوران متاثرہ…

48 minutes ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی– این سی آر میں سردی نے دی دستک، آلودگی بڑھا سکتی ہے لوگوں کی پریشانی

موسم صاف رہنے کے باوجود دہلی– این سی آر کے لوگوں کو فضائی آلودگی سے…

3 hours ago

INDIA alliance rally: انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے دہلی قلعے میں تبدیل، 4 ہزار پولیس اہلکار اور سی اے پی ایف کی 270 کمپنیاں تعینات

 ریلی میں شرکت کرنے والوں کو صرف مقررہ دروازوں سے داخلے کی اجازت ہوگی، جہاں…

3 hours ago