انٹرٹینمنٹ

Munawar Faruqui: ایم سی اسٹین منور فاروقی کی حمایت میں  آئے سامنے ، بولے – ‘ ہمیشہ آ پ کے پیچھے کھڑا ہو ں، حق سے بھائی ‘

Munawar Faruqui: بگ باس 17 کے کنٹسٹنٹ منور فاروقی ریئلٹی شو کے پریمیئر کے بعد سے ہی سرخیوں میں ہیں۔ عائشہ خان  کےوائلڈ کارڈ کے طور پر شو میں داخل ہوئیں تو اسٹینڈ اپ کامیڈین کی ذاتی زندگی میں طوفان  آگیا ۔ اس نے منور پر لڑکیوں کو دھوکہ دینے کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں او رکئی الزامات بھی لگائے ہیں  ۔

ایم سی اسٹین منور فاروقی کی حمایت میں

اس دوران کئی مشہور شخصیات نے منور فاروقی کی حمایت کی کیونکہ ان کی ذاتی زندگی میں ایک طوفان سے مچا ہوا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے ہےکہ  بگ باس 16 کے فاتح ایم سی سٹین، جو منور کے قریبی دوست ہیں۔ انہوں نے ان کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی ہے اور انسٹاگرام  پراسٹوری بھی شیئر کی ہے۔ اپنے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایم سی اسٹین نے لکھا،  میٹر  کھینچ رکھ لالہ ٹرافی آرہی ہے ، ہمیشہ آ پ کے پیچھے کھڑا ہو ں، حق سے بھائی ‘۔

قابل ذکربات یہ ہے کہ ایم سی اسٹین کے علاوہ کرن کندرا، پرنس نرولا، علی گونی، راجیو ادتیا، کشور مرچنٹ جیسے کئی مشہور شخصیات نے منور فاروقی کی حمایت ظاہر کی ہے۔ حال ہی میں جب منور کی بہن امرین نے فیملی ویک کے دوران انٹری لی تو اس نے منور کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ بات نہ کریں۔ خواہ وہ عائشہ ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا ‘کیا آپ گھر میں اکیلے ہیں ۔جو ٹوٹنے یا طلاق سے گزر رہے ہیں؟’

ایم سی اسٹین کا منور فاروقی کو مشورہ

قابل ذکر بات یہ ہے کہایم سی اسٹین اپنے گانے کی تشہیر کے لیے بگ باس 17 کے ویک اینڈ کا وار ایپیسوڈ میں سے ایک میں نظر آئے تھے۔ ایم سی سٹین نے اپنے دوست منور فاروقی کو مشورہ دیا کہ وہ ہوشیاری سے  کھیلنا شروع کر دیں۔ منور نے مشورہ قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کھیل کو بہتر بنائیں گے۔

بھارت ایکسپرس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago