Bharat Express Opinion Poll: ایودھیا میں رام مندر کے پران پرتیشٹھا پروگرام کے حوالے سے جاری سیاسی سرگرمیوں کو سمجھنے کے لیے بھارت ایکسپریس نیوز چینل اور روڈ میپ ٹو ون ریسرچ فرم کے ذریعے ایک ملک گیر سروے کیا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے ملک کی عوام کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ سروے میں کئی چونکا دینے والے اعداد و شمار بھی سامنے آئے ہیں۔ سروے کے دوران عوام سے پوچھا گیا کہ کیا رام کے نام پر سیاست کرنا درست ہے؟ اس کے علاوہ کیا رام مندر، ہندوتوا اور سناتن جیسے مدعے لوک سبھا انتخابات کا محور بننے جا رہے ہیں؟ تو اس پر عوام کے جوابات سامنے آئے ہیں۔
واضح ر ہے کہ اپوزیشن رام مندر کو لے کر حکومت پر لگاتار حملہ کر رہی ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بی جے پی رام مندر کو لے کر سیاست کر رہی ہے۔ وہیں بی جے پی نے اس کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا ہے۔ آئیے اب آپ کو سروے کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس پر عوام کی کیا رائے ہے۔
رام کے نام پر سیاست کے بارے میں عوام نے کیا کہا؟
جب عوام سے پوچھا گیا کہ کیا رام کے نام پر سیاست کرنا درست ہے؟ تو اس پر 23 فیصد لوگوں نے ہاں میں جواب دیا۔ جبکہ 67 فیصد لوگوں نے نفی میں جواب دیا۔ جبکہ 10 فیصد لوگوں نے پتہ نہیں کہا۔
23 فیصد- ہاں
67 فیصد- نہیں
10 فیصد- پتہ نہیں
رام مندر، ہندوتوا اور سناتن جیسے مدعے پر عوام نے کیا کہا؟
جب عوام سے پوچھا گیا کہ کیا رام مندر، ہندوتوا اور سناتن جیسے مدعے لوک سبھا انتخابات کا محور بننے جا رہے ہیں؟ تو اس پر 49 فیصد لوگوں نے ہاں میں جواب دیا۔ جبکہ 39 فیصد لوگوں نے نفی میں جواب دیا۔ اس کے علاوہ 12 فیصد لوگوں نے پتہ نہیں میں جواب دیا ہے۔
49 فیصد- ہاں
39 فیصد- نہیں
12 فیصد- پتہ نہیں
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…