Another Wing Of Upendrra Rai’s Vision: یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے ریاستی آفس کا افتتاح کیا گیا۔ سابق ڈپٹی سی ایم ڈاکٹر دنیش شرما نے فیتہ کاٹ کر آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین اپیندر رائے، بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری، بی جے پی کے ترجمان منیش شکلا، سینئر ایس پی لیڈر جوہی سنگھ، لکھنؤ کے میئر سینکتا بھاٹیہ ، کانگریس کے سینئر لیڈر اکھلیش پرتاپ سنگھ، چینل گروپ کے منیجنگ ایڈیٹر رادھے شیام رائے، گروپ ایڈیٹر سدیش تیواری ، گروپ ایڈیٹر منوج تومر سمیت کئی سینئر موجود تھے۔ اس کے علاوہ پرنسپل سکریٹری داخلہ اور اطلاعات وزیر سنجے پرساد نے بھی اپنی موجودگی درج کرائی۔
اس موقع پر بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور چیف ایڈیٹر اپیندر رائے نے کہا، “میں ایک صحافی ہوں، صحافت میرا مذہب ہے۔ جب میں چھوٹا تھا، میرے من میں ایک خواب تھا کہ ایسا ہی ایک مندر بنائیں گے۔ جو خواب ہوتا ہے کبھی نا کبھی سچ ہوتا ہے ، یہ میرا خواب تھا جس ہم نے مل کر پورا کیا۔
اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ “میں سمجھتا ہوں کہ بھارت ایکسپریس اوپیندر رائے جی کے طویل تجربے کا نتیجہ ہے۔ پوری ٹیم کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ٹی وی الیکٹرانک میڈیا کا ایک طویل تجربہ اس میں شامل ہو گا۔ میں خاص طور پر اوپیندر جی کو مبارکباد دیتا ہوں، ان کا طویل تجربہ ہے، صحافت میں ان کی شمولیت کو دیکھنے کو ملے گا ۔
بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری نے کہا کہ “بھارت ایکسپریس کے اس آفس کے افتتاح کے موقع پر، میں سب کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میں توقع کرتا ہوں کہ جمہوریت کے چوتھے ستون کے طور پر میڈیا اپنا کردار آسانی کے ساتھ ادا کرے۔ میری نیک خواہشات آپ لوگوں کے ساتھ ہیں۔.
لکھنؤ کی میئر سینکتا بھا ٹیہ نے کہا کہ میں بھارت ایکسپریس کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، مجھے امید ہے کہ بھارت ایکسپریس سچائی، حوصلے اور لگن کے ساتھ اپنے چینل کے ذریعے خبروں کی شکل میں عوام کے سامنے پیش کرے گا۔
سینئر ایس پی لیڈر جوہی سنگھ نے کہا کہ ’’بھارت ایکسپریس چینل سچائی، ہمت اور لگن کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ چینل ان اقدار پر قائم رہے گا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے لیے ایک اچھا چینل شروع کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ میں چینل کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتی ہوں اور مجھے پوری امید ہے کہ آپ کامیاب ہوں گے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اکھلیش پرتاپ سنگھ نے کہا کہ چینل کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے کے نئے طیورودیکھنے کو ملیں گئے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ عوام کے جذبات اور عوام کی توقعات پر یہ چینل دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا اور ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
پرنسپل سکریٹری داخلہ اور اطلاعات سنجے پرساد نے کہا کہ میں پوری ٹیم کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ آپ ترقی کریں، سچی اور اچھی صحافت کو آگے بڑھائیں۔
-بھارت ایکسپریس
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…