بھارت ایکسپریس نیوز چینل لانچ کردیا گیا ہے۔ دہلی کے ہوٹل انداز میں نیوز چینل کی لانچنگ تقریب منعقد کی گئی ہے۔ لانچنگ سیریمنی میں ملک کے مشہور صحافی ادے شنکر مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہیں۔ سینئر صحافی ادے شنکر، سابق چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، مرکزی وزیر مملکت سنجیو بالیان، عالمی شہرت یافتہ شاعر کمار وشواس نے بٹن دباکر بھارت ایکسپریس نے نیوز چینل کولانچ کیا۔ اس میگا ایونٹ میں مختلف حلقوں کی عظیم شخصیات موجود ہیں۔ سیاست سے لے کر فن اورثقافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف چہرے لانچنگ پروگرام میں اپنی موجودگی درج کرارہے ہیں۔
’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ’نیوزچینل‘ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ لانچنگ کے ساتھ ہی شام سات بجے سے ’ستیہ، ساہس اور سمرپن‘ کے عزم کے ساتھ بھارت ایکسپریس ملک، دنیا سے لے کرکھیل اورتفریحی دنیا کی خبریں آپ تک پہنچائے گا۔ ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ ناظرین کو ’ویوزکم اور نیوززیادہ‘ دکھائی جائے۔ چینل ان خبروں کو لوگوں تک ترجیحات کے ساتھ پہنچائے گا، جو خبریہ چینل نہیں دکھا پاتے ہیں۔ رپورٹس کے ذریعہ سے نیوزچینل چھوٹے چھوٹے شہروں اورگاؤوں کی اہم خبروں کو ناظرین تک پہنچائے گا۔
بھارت ایکسپریس کی لانچنگ تقریب میں مرکزی وزیرمملکت وی کے سنگھ پہنچے۔ انہوں نے ’بھارت ایکسپریس‘ کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…