-بھارت ایکسپریس
نیشنل نیوزچینل ’بھارت ایکسپریس‘ ’ستیہ، ساہس اورسمرپن‘ کے عزم کے ساتھ آج سے لائیو ہو رہا ہے۔ اس موقع پر دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا چینل کی لانچنگ تقریب کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں نئی دہلی واقع دہلی کے ہوٹل انداز (ورلڈ آف حیات) میں پہنچے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ نے چینل کو اپنی نیک خواہشات پیش کی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پہلے کے دورمیں اورآج کے دورکی صحافت میں کافی فرق آچکا ہے۔
واضح رہے کہ اوپیندر رائے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نام سے میڈیا گروپ لانچ کررہے ہیں۔ اپنے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربات کواب وہ اپنی ذاتی میڈیا گروپ کو طاقتور بنانے میں استعمال کریں گے تاکہ سماج میں صحافت کے سماجی شعورکی حالت، سمت ورفتاراوراس کے اقدار کو برقرار رکھا جاسکے۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اور انگریزی زبان میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ اپنے میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارموں کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے اخلاقی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا، ٹی وی کے ساتھ ساتھ اخبار اور ڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا جائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…