-بھارت ایکسپریس
بی جے پی کے ذریعہ نئی دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں جمعہ کے روزمنعقدہ دیوالی ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے بڑے صحافیوں سے ملاقات کی۔ اس تقریب میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اوپیندررائے بھی موجود رہے۔
بی جے پی کے ذریعہ منعقدہ دیوالی ملن تقریب میں تمام میڈیا اداروں کے سینئرصحافی موجود رہے۔ بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم مودی نے کئی موضوعات پر بات کی۔ انہوں نے آرٹیفیشل انٹلی جنس (اے آئی) کے غلط استعمال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو اس بارے میں لوگوں کو بڑے پیمانے پر بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم مودی نے دیوالی کے دیپ اور ڈیپ فیک کے ڈیپ کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو اس بحران کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنا چاہئے۔
وزیر اعظم مودی نے لوک آستھا کے عظیم تہوارچھٹھ پوجا کو قومی تہوارقراردیا۔ انہوں نے کہا کہ چھٹھ پوجا ایک قومی تہواربن گیا ہے جو خوشی کی بات ہے۔ اپنے خطاب کے دوران پی ایم مودی نے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے اپنے عزم کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف الفاظ نہیں بلکہ زمینی حقیقت ہے۔
اس دوران انہوں نے ’ووکل فارلوکل‘ کومل رہی زبردست حمایت کا بھی ذکرکیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ کووڈ وبا کے دوران ہندوستان کی حصولیابیوں نے لوگوں میں اعتماد پیدا کیا کہ ملک اب رکنے والا نہیں ہے۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…