-بھارت ایکسپریس
All India Achievers’ Conference in Delhi: اپنے قیام کے 34 سال پورے ہونے کے موقع پر آل انڈیا اچیورس کانفرنس (اے آئی اے سی) ایک میگا ’اچیورس کنونشن‘ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ’انفرادی حصولیابیاں اور قوم کی تعمیر‘ پر ہونے والے سیمینار اور ’آئیکانس اینڈ ٹریبلیزر ایوارڈس‘ تقریب 28 اپریل 2023 کو دوپہر 3:30 بجے نئی دہلی کے ہوٹل سمراٹ (چانکیہ پوری) میں منعقد کی جائے گی۔ یہ اے آئی اے سی کا 100واں انٹرنیشنل سیمینار بھی ہے۔ اس تقریب میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اوپیندررائے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی اوربی جے پی کے سینئرلیڈروجے جولی بھی مہمان خصوصی ہوں گے۔
اسی ’اچیورس کنونشن‘ میں ملک وبیرون ملک کے کئی صنعتی شخصیات کے ساتھ ساتھ سیلبریٹیز کا مجمع ہوگا۔ اس انعقاد کا اہم مقصد ہندوستان اور بیرون ممالک (این آرآئی) میں مختلف حلقوں کے مشہور مردوں اورخواتین کو مشہور”آئیکنس ٹریلبلیزرایوارڈس“ سے سرفرازکرنا ہوگا، جنہوں نے اپنے متعلقہ شعبوں میں اہم حصولیابیاں حاصل کی ہیں اور دوسروں کے لئے ایک رول ماڈل ثابت ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ، ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور ان کی شاندارکامیابیوں میں قابل ستائش خدمات انجام دینے کے لئے مختلف زمروں میں اس باوقاراعزازسے سرفرازکیا جائے گا۔ اس ایپی سوڈ میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورچیف ایڈیٹراوپیندررائے کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…