قومی

Upendra Rai met CM Sukhvinder Singh Sukhu: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو سے ملاقات کی اور انہیں نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام کے لیے مدعو کیا

Upendra Rai met CM Sukhvinder Singh Sukhu: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے نے منگل کو ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران سینئر صحافی اوپیندر رائے نے یکم فروری کو شروع ہونے والے بھارت ایکسپریس نیوز چینل کا ویژن دستاویز پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی اوپیندر رائے نے چینل کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی بات کی۔ اپیندر رائے نے سکھویندر سنگھ سکھو کو ’بھارت ایکسپریس’ نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام کے لیے مدعو کیا۔

 

سینئر صحافی اوپیندر رائے نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے لکھا، ‘ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو جی سے ملاقات کی۔ میں نے انہیں ‘بھارت ایکسپریس’ کا ویژن دستاویز اور اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور ’نظریہ‘ کی کاپیاں پیش کیں، اور انہیں چینل کے لانچنگ کی دعوت بھی دی۔

 

اس سے قبل، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے مرکزی وزیر سنجیو بالیان سے ملاقات کی تھی اور انہیں یکم فروری 2023 کو دہلی میں شروع ہونے والے ‘بھارت ایکسپریس’  نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام کے لیے مدعو کیا۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

چند روز قبل ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے نے کیتھ واز کے مشہور شو ‘ٹاکنگ پوائنٹس’  میں شرکت کی۔ اس شو کے دوران سینئر صحافی نے یکم فروری کو شروع ہونے والے نیوز چینل ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقاصد اور حکمت عملی پر کھل کر بات کی۔ واضح رہے کہ بھارت ایکسپریس نیوز چینل جلد ہی سینئر صحافی اوپیندر رائے کی قیادت میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک تمام خبروں کو ہندی، انگریزی اور اردو میں لوگوں تک پہنچائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

5 hours ago

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

6 hours ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

6 hours ago