–بھارت ایکسپریس
Pulwama Terror Attacks: کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجے سنگھ نے پیر کو پلوامہ حملے کو لے کر مرکزی حکومت پر سوال اٹھائےتھے۔ جس کے بعد سے پھرسیاست اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران، دگ وجے سنگھ نے سوال پوچھا، “پلوامہ حملے میں 40 سی آر پی ایف اہلکار شہید ہوئے تھے۔ سی آر پی ایف حکام نے پی ایم مودی سے تمام جوانوں کو سری نگر سے دہلی ایئرلفٹ کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن پی ایم مودی نہیں مانے، ایسی چوک کیسے ہوئی؟
دگ وجے سنگھ کے اس بیان کے بعد بی جے پی کی جانب سے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں اپنی نفرت میں اندھی ہو گئی ہے اوراس نے مسلح افواج کی توہین کی ہے۔
کانگریس نے دگ وجے کے بیان سے خود کو الگ کر لیا ہے
کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کے بیان کے بعد ایک طرف بی جے پی لیڈروں نے ان پرجم کر تنقید کی ہے ،تو دوسری طرف کانگریس نے ان کے بیان سے خود کو الگ کرلیا ہے۔ اس پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے کہا کہ میں نے اس بارے میں واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اس معاملے پر کانگریس پارٹی کا کیا رویہ ہے اور میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔ انہوں (جے رام رمیش)نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے خیالات ان کے ذاتی خیالات ہیں نہ کہ کانگریس پارٹی کے۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ کو نشانہ بنایا
دگ وجے سنگھ کے سرجیکل اسٹرائیک کے بیان پر طنز کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے سی ایم شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ میں راہل گاندھی سے جواب مانگتا ہوں کہ یہ کیسی یاتراہے؟ ٹکڑے ٹکڑے گینگ آپ کے ساتھ چل رہا ہے، فوج کا مورال پست کیا جا رہا ہے اور راہل گاندھی بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ فوج کمزور ہو گی۔ یہ حب الوطنی نہیں ہے۔وہیں انہوں نے آگے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہاں تک کہا کہ ’’کانگریس کا ڈی این اے پاکستان کا ہے‘‘۔
ڈگ وجے سنگھ نے کیا کہا؟
ڈگ وجےسنگھ نے حکومت سے پلوامہ حملے اور سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھاتے ہوئے حکومت سے کئی سوالات پوچھے تھے،” انہوں نے کہا مرکزی حکومت پارلیمنٹ کے سامنے 2016 کے سرجیکل اسٹرائیک یا 2019 کے پلوامہ دہشت گردانہ حملے پر رپورٹ پیش نہیں کی ہے۔ حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔‘‘ انہوں نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، “حکومت یہاں فیصلہ نہیں لینا چاہتی، یہاں کے مسئلے کو حل نہیں کرنا چاہتی۔ وہ اس مسئلے کو برقرار رکھنا چاہتی ہے تاکہ کشمیر فائلز جیسی فلمیں بنتی رہیں ۔ لوگ ہندواور مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلاتے رہیں۔
–بھارت ایکسپریس
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…