-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے بدھ کے روز ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران سینئر صحافی اوپیندررائے نے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرکو یکم فروری کو لانچ ہونے والے نیوزچینل ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ‘ستیہ، ساہس، سمرپن’ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس’ کا وژن دستاویزپیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرکو چینل کے افتتاحی تقریب میں مدعو کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرکواپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں پیش کیں۔
بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے ہماچل پردیش کے سابق وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر سے بھی ملاقات کی اورانہیں ‘بھارت ایکسپریس’ نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام میں مدعو کیا۔ اس دوران انہوں نے جے رام ٹھاکر کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں پیش کیں۔
اس سے پہلے، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین نے منگل کو جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران اوپیندررائے نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرکو’بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ‘ستیہ، ساہس، سمرپن’ سے واقف کرایا اور بھارت ایکسپریس نیوزچینل کا وژن دستاویزبھی پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں پیش کیں۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے پیر کے روز مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے دوران سینئر صحافی اوپیندررائے نے جلد لانچ ہونے جا رہے ‘بھارت ایکسپریس’ نیوز چینل کا وژن دستاویز پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے چینل کے مستقبل سے متعلق منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ سینئرصحافی اوپیندر رائے کی قیادت میں جلد ہی ‘بھارت ایکسپریس’ نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اور اب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اور انگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…