-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے پیرکے روزسابق مرکزی وزیراور بی جے پی کے سینئر لیڈر پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کی۔ ’بھارت ایکسپریس‘ کے ایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے اس دوران بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو جلد ہی لانچ ہونے والے اپنے نیوز چینل ’بھارت ایکسپریس‘ کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں بطور مہمان مدعو کیا۔ ساتھ ہی سینئر صحافی اوپیندر رائے نے انہیں ’بھارت ایکسپریس‘ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویز پیش کیا۔
اس سے پہلے، سینئرصحافی اوپیندر رائے نے آج مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر، مرکزی وزیر مملکت پنکج چودھری، مرکزی وزیر مملکت شانتنو ٹھاکراوردہلی پردیش کے سابق صدر ورکن پارلیمنٹ منوج تیواری سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران سینئرصحافی اوپیندررائے نے انوراگ ٹھاکراورمنوج تیواری کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے اپنے نیوزچینل بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں مہمان خصوصی کے طور پرمدعو کیا تھا۔ ساتھ ہی انہیں ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویزپیش کیا تھا۔ انہیں کمار وشواس کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کی تھیں۔
اوپیندررائے کی قیادت میں یکم فروری کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندررائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ اخباراورڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا۔
-بھارت ایکسپریس
پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…
بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…
اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ…
اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…
ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…
ہندوستان کی تاریخی جیت کے بعد پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش…