قومی

Bharat Express Chairman Upendra Rai Honored with Media Award: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے’موسٹ امپیکٹ فل جرنلسٹ ان الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا‘ سے سرفراز

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اوپیندررائے کو’موسٹ امپیکٹ فل جرنلسٹ ان الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا‘ سے سرفرازکیا گیا۔ ٹائیکون گلوبل گورننس اینڈ بزنس ایوارڈ تقریب میں بدھ کی شام ایوارڈ تقریب میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے مہمان خصوصی کے طورپرشرکت کی۔ اس تقریب کا انعقاد دہلی کے ہوٹل لی میریڈین میں کیا گیا۔ اس سے قبل شمع روشن کرکے تقریب کا آغاز کیا گیا، جس میں سینئر صحافی اوپیند رائے، مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے کے علاوہ کئی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس ایوارڈ تقریب میں کئی بیوروکریٹس، کارپوریٹ لیڈران، دانشوراوردیگرمعروف شخصیات شرکت کی۔ یہ پروگرام فلم جائنٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ اورراج ویر شرما کے ذریعہ تیارکئے گئے ایلبم ’اپنی محبت‘ کے لانچ کے ساتھ شروع ہوا، جس کے بعد فلم جائنٹس ٹائیکون گلوبل ایوارڈ تقریب کی شروعات ہوئی۔

 

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے صحافت کی دنیا میں کافی مشہورہیں۔ صحافت میں ان کے تعاون کے لئے سینئر صحافی اوپیندر رائے کو کئی ایوارڈ سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ ماہ دہلی میں انہیں ’چانکیہ ایوارڈ‘ سے سرفرازکیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

7 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

57 minutes ago