سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق نے مدارس میں یوگا دیوس منائے جانے کے یوگی حکو مت کے فیصلہ پر نشانہ سادھا ہے۔ رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق نے کہا کہ حکومت مدارس کو پریشان کرنے کے لئے یہ سب کچھ کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدارس و درگاہوں میں یوگا دیوس منانے کی کیا ضرورت ہے؟ ۔ مدارس اور درگاہوں میں یوم تعلیم منانا چاہیے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی منشا یہ ہے کہ مسلمان مذہبی تعلیم حاصل نہ کر سکیں ۔
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 21 جون عالمی یومِ یوگا منایا جاتا ہے ۔ ہندوستان میں ہر سال کی طرح امسال بھی یوگا دیوس منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اسی درمیان یوگی حکومت نے مدارس اور درگاہوں میں بھی یوگا دیوس کو فروغ دینے کو لے کر یہاں بھی یوگا دیوس منائے جانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس معاملہ پر سماجودی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق نے بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔ انہوں نے اس معاملہ پر کہا کہ یوگی حکومت کے مدارس اور درگاہوں میں یوگا دیوس منائے جانے کے فیصلے کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق نے کہا کہ مدارس اور درگاہوں کے اندر یوم تعلیم منایا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تدریس منایا جائے اور لوگوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ آپ کم پڑھ رہے ہیں، آپ پڑھ نہیں رہے، آپ کی تعلیم میں کیا کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر آدمی اپنے گھر میں یوگا کر سکتا ہے۔ پہلے اکھاڑے تھے تمام پہلوان ورزش کے لیے جاتے تھے، لیکن تربیت کا فقدان تھا لیکن اب اسے قانونی شکل دے دی گئی ہے۔
جب میڈیا کے نمائندوں نے رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق سے یہ سوال کیا کے حکومت کے اس فیصلہ پر ان کا کیا کہنا ہے تو اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کو ہراساں کرنا چاہتی ہے،حکومت نہیں چاہتی ہے کہ مسلمان بچے اپنی مذہبی تعلیم حاصل کریں ،بلکہ حکومت یہ چاہتی ہے مسلم بچے مذہبی تعلیم سے محروم رہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…