قومی

بنگلورو کے سی ای او کو ہندوستان میں کمپنی رجسٹر کرانے کے لئے کرنی پڑی جدوجہد، کہا- ”اب امریکہ واپس جانے کا وقت“

بنگلورو واقع ایک ٹیک اسٹارٹ اپ کے بانی اورسی ای او برج سنگھ نے ٹوئٹر(ایکس) پوسٹ کے ذریعہ اپنی درد بھری کہانی بتائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہرمیں ایک کمپنی رجسٹرڈ کرنے کے لئے 2 ماہ تک جدوجہد کرنے کے بعد انہیں واپس امریکہ جانا پڑسکتا ہے۔ برج سنگھ نے جو 18 برسوں تک ہندوستان اورامریکہ میں انڈسٹریل اورمالی شعبوں میں کام کیا ہے، ان کے لنکڈ ان پروفائل کے مطابق، انہوں نے کہا کہ انہیں بنگلورو پسند ہے، لیکن انہیں اپنی کمپنی کو وہاں رجسٹرڈ کرانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا، ”بنگلورو/ہندوستان سے پیارہے، لیکن سمندرکنارے واقع سین فرانسسکو میں گزشتہ تین دنوں میں میں نے گھر پرایک ماہ کے مقابلے میں زیادہ سیکھا ہے۔ ہندوستان میں ایک کمپنی رجسٹرڈ کرنے کی کوشش میں 2 ماہ گزارے اوریہ ابھی بھی مکمل نہیں ہوا ہے۔“ اسنوماؤنٹین اے آئی کے بانی اورسی ای اوبرج سنگھ نے اپنے سامنے آئی پریشانیوں کے بارے میں مزید لکھا ”ممکنہ گراہکوں، سرمایہ کاروں اوریہاں تک کہ ساتھی بانیان سے حل فیڈ بیک لوپ ایک الگ سطح پرہے۔ میرے لئے وقت آرہا ہے کہ امریکہ واپس چلا جاؤں اورمیں یہ بھاری دل سے کہہ رہا ہوں۔“

اس کے علاوہ ایک شخص نے، جس نے انہیں ہارنہ ماننے کے لئے حوصلہ افزائی کی، کے جواب میں سی ای اوبرج سنگھ نے کہا ”کسی بھی چیزسے ہارنہیں مان رہے ہیں۔ بس حقیقت بتا رہے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ دنیا کے لئے بھی ہندوستان میں تعمیرکرنے میں بہت سے فائدے ہیں۔ کسی کو بھی عالمی بازارمیں مقابلہ کرنے اورآگے بڑھنے کے لئے جوبھی مواقع مل سکتے ہیں، ان کا فائدہ اٹھانا سیکھنا چاہئے۔ یہ حقیقت ہے۔“

کئی ایکس (ٹوئٹر) یوزرس نے برج سنگھ کو لڑائی جاری رکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے۔ جبکہ دیگرنے کمپنی کو رجسٹرڈ کرنے میں لگنے والے وقت پرسوال اٹھایا ہے۔ ایک یوزرس نے لکھا، ”اس میں دو ماہ کیوں لگیں گے؟ میں نے ایک ہفتے میں اپنا ایل ایل پی بنایا۔ آپ کے پاس خراب سی اے کا موضوع ہے۔ واضح طور پر آپ خود ایک کمپنی رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔ اور سی اے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ کچھ دن لگتے ہیں۔“

Nisar Ahmad

Recent Posts

Croydon Stabbing Case: ساؤتھ  لندن میں چاقو سے کئے گئےحملہ میں 5 افراد زخمی، ملزم گرفتار

میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملہ اسدا اسٹور کے ساتھ واقع ایک گودام…

10 hours ago

Bihar Assembly Election 2025: آر جے ڈی نہیں دے گی کسی مجرم کو ٹکٹ، الیکشن سے پہلے پارٹی کا بڑا فیصلہ

شکتی سنگھ نے کہا کہ بہار میں جرائم عروج پرہے۔ بہار میں ہر روز طاقت…

12 hours ago

Massive Injury Scare for KKR Ahead of IPL 2025: آئی پی ایل 2025 سے پہلے کے کے آر کی مشکلات ہوا اضافہ، سب سے مہنگے کھلاڑی ہوئے زخمی

کیرالہ کے خلاف میچ میں مدھیہ پردیش کی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے اتری۔ قابل…

13 hours ago

Laddus equivalent to the weight of Satish Upadhyay: مالویہ نگر میں بی جے پی امیدوار ستیش اپادھیائے کو کارکنان نے لڈو سے تولا

عام آدمی پارٹی نے مالویہ نگر اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے سومناتھ بھارتی…

13 hours ago