قومی

West Bengal Election 2026: بنگال انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ سے کاٹے گئے لاکھوں نام، الیکشن کمیشن کی پہلی ‘خفیہ’ لسٹ میں کس کا  نام شامل

نئی دہلی :مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان ووٹر لسٹ ایک بار پھر سیاسی بحث کا مرکز بن گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ان معاملات کی پہلی ضمنی فہرست جاری کرنے جا رہا ہے جو عدالتی فیصلوں کی وجہ سے زیر التوا تھے۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے اتوار کی رات تک سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 28 لاکھ 6 ہزار معاملات پر فیصلہ کیا جا چکا ہے، جنہیں اب منظور یا مسترد شدہ زمروں میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جانچ کے دوران ایک اہم حقیقت سامنے آئی ہے کہ تقریباً 34 فیصد افراد ایسے پائے گئے ہیں جو ووٹر لسٹ میں شامل ہونے کے اہل نہیں ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بڑی تعداد میں نام ووٹنگ کے عمل سے خارج کیے جا سکتے ہیں، جس نے سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ جن افراد کے نام فہرست سے خارج کیے جائیں گے، انہیں اپیل کا مکمل حق حاصل ہوگا۔ اس مقصد کے لیے 19 اپیلیٹ ٹریبونلز قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرہ افراد اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں اور فیصلے کو چیلنج کر سکتے ہیں ۔یاد رہے کہ 28 فروری کو جاری کی گئی حتمی ووٹر لسٹ میں تقریباً 60 لاکھ مشتبہ نام پہلے ہی ہٹا دیے گئے تھے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کی ہدایت کے بعد اب مرحلہ وار ضمنی فہرستیں جاری کی جا رہی ہیں۔ پیر کی دوپہر تک یہ نئی فہرست تمام ضلع مجسٹریٹس اور انتخابی افسران تک پہنچا دی جائے گی، جبکہ شام تک عوام اسے الیکشن کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ فہرست کو بوتھ سطح، بی ڈی او، ایس ڈی او اور ڈی ایم دفاتر میں بھی آویزاں کیا جائے گا تاکہ شہری آسانی سے اپنے نام کی تصدیق کر سکیں۔

دوسری جانب فہرست کے اجرا کے بعد کسی بھی ممکنہ ہنگامے یا کشیدگی سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریاستی حکام نے مرکزی سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا ہے، جس میں انتخابی عمل کو پرامن بنانے کی حکمت عملی طے کی گئی۔واضح رہے کہ مغربی بنگال میں دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی، جس کے تحت 23 اپریل کو 152 نشستوں پر اور 29 اپریل کو باقی 142 نشستوں پر پولنگ کرائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن اس بار شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تیاری میں مصروف ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi in Banaskantha: ہمارے کسان ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد اور ملک کی ترقی کے سب سے بڑے ستون ہیں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نے گجرات کے بناس کانٹھا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح…

36 minutes ago

Mokama MLA Anant Singh: دلار چند یادو قتل معاملے میں اننت سنگھ کی مشکلات میں اضافہ، سپریم کورٹ نے سرینڈر کرنے کا دیا حکم

بہار کے موکاما سے رکن اسمبلی اننت سنگھ کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، عدالت نے…

2 hours ago

West Bengal Textbook Updates: اب بنگال کے بچے ’پانی‘ نہیں ’جل‘ پڑھیں گے، نصاب میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز

تاریخ کی کتابوں میں اتر پردیش کے سنولی اور ہریانہ کے راکھی گڑھی میں ہونے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: گجرات کے بناس کانٹھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو، سڑکوں پر امڈے لوگوں نے کیا شاندار استقبال

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’بھارت بووائن بریڈنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ کے مویشی فارم کا…

2 hours ago