بین الاقوامی

Air Canada Plane Accident: نیویارک کے ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ، فائر ٹرک سے ٹکرا گئی فلائٹ، بڑی تعداد میں سوار یہودی زخمی

ایران میں جاری جنگ کے درمیان امریکہ کے نیویارک شہرمیں بڑا حادثہ ہوگیا ہے۔ نیویارک کے لا گارڈیا ایئرپورٹ کے رن وے پرفائرٹرک نے یہودیوں سے بھرے ایک طیارے کوٹکرماردی، جس میں دولوگوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ 70 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ میں 100 لوگ سوارتھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ روکنے کے باوجود ٹرک نہیں رکا اورطیارہ سے جاٹکرایا۔

اس حادثے میں 70 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں تووہیں اب تک دولوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ حادثہ کے بعد ایئرپورٹ کوبند کردیا گیا ہے۔ سبھی پروازوں کوجے ایف کے ایئرپورٹ کی طرف ڈائیورٹ کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، طیارہ کا یہ ٹکر رن وے 4 کے پاس ہوا، جب ایئرکناڈا CRJ-900 کی فلائٹ ٹیکسی وے سے گزررہی تھی۔ ٹکرکے بعد موقع پرفائربریگیڈ اوربچاو ٹیمیں پہنچی۔ اس حادثے میں طیارہ کونقصان بھی پہنچا ہے۔ مسافروں کو محفوظ باہرنکال کررن وے کے پاس محفوظ جگہ پرلے جایا گیا ہے۔ حادثے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثہ کے بعد ایئرپورٹ کوبند کردیا گیا اورحالات کوکنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

طیارہ میں سوار تھے یہودی فرقہ کے لوگ

حادثہ سے پہلے ایئرٹریفک کنٹرول نے طیارہ اورگراونڈ کی گاڑی دونوں کوروکنے کے لئے کہا تھا، لیکن پھربھی ٹکرہوگئی۔ اس حادثہ کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایئرپورٹ پرسبھی فلائٹس روک دیں اورجانچ شروع کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی طیارہ میں سوارلوگوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ میں سواربیشترلوگ یہودی تھے۔

اگلے حکم تک ایئرپورٹ بند

حادثہ کے بعد کے کئی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا پرشیئرکی گئی ایک کلپ میں نظرآرہا ہے کہ طیارہ کا اگلا حصہ کئی ڈگری تک اوپراٹھ گیا۔ اس سے واضح ہے کہ حادثہ بڑا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایئر پورٹ اگلے حکم تک پوری طرح سے بند کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پروازوں کو دوسرے ایئرپورٹ پرڈائیورٹ کیا گیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

6 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

6 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

7 hours ago