قومی

Amit Shah Pays Tribute To Bhagat Singh, Sukhdev, Rajguru: شہیددیوس  پر امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نےبھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کی قربانی، جرات اور حب الوطنی کو کیا یاد

نئی دہلی :شہید دیوس کے موقع پر ملک بھر کی اہم سیاسی شخصیات نے عظیم انقلابیوں بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانی، جرات اور وطن سے محبت کو یاد کیا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو ہندوستانی تحریکِ آزادی کے ایسے عظیم رہنما تھے، جنہوں نے اپنے نظریات اور عمل سے نوجوانوں کو ملک کی آزادی کے لیے متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان بہادر مجاہدین کی گونج نے انگریز حکومت کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور ان کی قربانی کو یاد کر کے ہر ہندوستانی کا دل حب الوطنی سے بھر جاتا ہے۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ ان شہیدوں نے ہنستے ہنستے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جرات، ایثار اور حب الوطنی کی بے مثال مثال قائم کی۔ ان کے مطابق ان کا جذبہ آج بھی ہر ہندوستانی کو ملک کی خدمت کے لیے تحریک دیتا ہے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ان شہیدوں کی قربانی ہندوستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے اور ان کا حوصلہ، عزم اور حب الوطنی آنے والی نسلوں کو ہمیشہ “قوم سب سے پہلے” کا پیغام دیتا رہے گا۔راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے بھی ان شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جرات اور وطن سے محبت آج بھی ہم سب کے لیے سب سے بڑی تحریک ہے۔

اسی طرح اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ان شہیدوں کی قربانی ہندوستانی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بہادری کی داستانیں نہ صرف ہمیں تحریک دیتی ہیں بلکہ ہمیں ملک کے لیے وقف زندگی گزارنے کا حوصلہ بھی بخشتی ہیں۔لیڈروں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان شہیدوں کے نظریات پر چلتے ہوئے ملک کی خدمت جاری رکھیں گے اور ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

8 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

8 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

8 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

9 hours ago