ناسک میں ایک دھوکے بازاورڈھونگی اشوک کھرات کی کرتوں سے متعلق حیران کرنے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ وہ مندرکے احاطے میں جعلی سانپ اورشیرکی کھالیں رکھ کرخوف کا ماحول پیدا کرتا تھا۔ وہ ریموٹ کنٹرول سانپ کی حرکات کے ذریعہ معجزات کا مظاہرہ کرکے لوگوں کودھوکہ دیتا تھا۔ سموہن اورایغوری رسومات کے نام پرعقیدت مندوں سے رقم وصول کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
لوگوں سے کیسے کرتا تھا ٹھگی؟
بازارمیں سستے داموں پردستیاب جنگلی چنچوک پالش کرکے مہنگے داموں میں بیچتا تھا۔ وہ 100 روپئے کی اشیاء 10 ہزارسے 1 لاکھ روپئے تک بیچ کرلوگوں کودھوکہ دیتا تھا۔ وہ جعلی پتھراورجواہرات یہ کہہ کربیچتا تھا کہ وہ خدائی ہیں۔ مزید برآں، معصوم عقیدت مندوں کونشانہ بنانے والے بڑے پیمانے پرمالی فراڈ کی شکایات نے توہم پرستی کی آڑمیں کام کرنے والے ایک بڑے ریکٹ کوبے نقاب کیا ہے۔ تفتیش میں کئی اورانکشافات بھی ہو رہے ہیں۔
ڈھونگی بابا پرکیا ہے الزام؟
حالانکہ ناسک کرائم برانچ کی کارروائی کے بعد جیوتشی اشوک کھرات کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اشوک کھرات کا نام صرف ایک عام جیوتشی کے لئے نہیں جانا جاتا ہے، اس کا رسوخ اوراثرریاست کے بڑے لیڈران تک ہے۔ جیوتشی پر35 سالہ خاتون کے ساتھ آبرویزی کرنے کا الزام ہے۔ اتنا ہی نہیں، اس کے 58 ویڈیو بھی سامنے آئے ہیں۔ اشوک کھرات لیڈران اورسیلیبریٹیزکے مستقبل کو بتانے کا بھی دعویٰ کرتا رہا ہے۔ سال 2022 میں ایکناتھ شندے سے ملنے کے بعد وہ سرخیوں میں آئے تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
تازہ معلومات کے مطابق، ’اکوان‘ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی جانب…
پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی دن گلین فلپس کے خلاف ڈی آر ایس فیصلے پر تنازع…
بدھ کو آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ اور قومی ترجمان منوج جھا نے پٹنہ…
جی ٹی اے 6 کے چرچے کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا…
سی بی آئی کا الزام تھا کہ شکور کو قتل کرنے کی سازش تھلی پرمبا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے بھارت منڈپم میں فکی کی صد سالہ کانفرنس…