قومی

Bengal by-election: بنگال کے رانا گھاٹ-جنوبی سیٹ پر ووٹنگ کے دوران تشدد، کئی گھروں میں توڑ پھوڑ

کولکتہ: مغربی بنگال میں چار اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران مختلف علاقوں سے تشدد کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ زیادہ تر شکایات نادیہ ضلع کے راناگھاٹ-جنوبی اسمبلی حلقہ سے آرہی ہیں۔ راناگھاٹ-جنوبی کے پائراڈانگا علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ صبح سویرے ایک پولنگ ایجنٹ سمیت بی جے پی کے کئی کارکنوں کے گھروں پر نقاب پوش افراد کے ذریعہ حملہ اور توڑ پھوڑ کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔

بی جے پی پولنگ ایجنٹ شرابنتی ڈے کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریباً 35 شرپسند صبح سویرے ان کے گھر پہنچے اور انہیں دھمکیاں دیں اور ووٹنگ کے دوران گھر پر رہنے کو کہا۔

شرپسندوں کو ترنمول کانگریس کی حمایت حاصل

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اس معاملے کی طرف الیکشن کمیشن آف انڈیا کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ میرا گھر واحد گھر نہیں تھا جس میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ علاقے میں بی جے پی کے کئی حامیوں کو شرپسندوں کی طرف سے اسی طرح کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تمام شرپسندوں کو حکمراں ترنمول کانگریس کی حمایت حاصل ہے۔

ٹی ایم سی نے الزامات کو کیا مسترد

نادیہ ضلع پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں 26 لوگوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ حالانکہ، راناگھاٹ-جنوبی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر مکوت منی ادھیکاری نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’’میں صبح سے ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ جا رہا ہوں۔ مجھے ایسی کسی شکایت کا علم نہیں ہے۔ ہر جگہ پرامن طریقے سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ بلکہ میں نے جو سنا ہے وہ یہ ہے کہ بی جے پی کی حمایت میں کچھ شرپسند عناصر کچھ علاقوں میں ووٹروں کو دھمکانے کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

سی ای او آفس کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ اس دوران چار اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ پہلے دو گھنٹوں کے بعد اوسط ووٹنگ 10.80 فیصد رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Trade in Local Currencies: ڈالر کا دباؤ ختم اور مقامی کرنسی میں تجارت، برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کی قیادت میں بنا نیا عالمی روڈمیپ

برکس (BRICS) کی 18ویں سربراہی کانفرنس میں، بھارت نے ایران اور متحدہ عرب امارات کے…

17 seconds ago

Women Rights International Law: نصف آبادی، مکمل شناخت: کیا خواتین کو باہر رکھ کر طالبان کو جائز حکومت مانا جا سکتا ہے؟

افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم، روزگار اور عوامی…

3 minutes ago

Rajbhar’s Sharp Reaction: اکھلیش یادو کے بیان پر راج بھر کا سخت ردعمل، کہا -ہمت ہے تو مسلم وزیر اعلیٰ بنانے کا کریں اعلان

اکھلیش یادو کے یونیفارم سول کوڈ والے بیان پر سیاسی ہنگامہ مچا ہوا ہے، اوم…

23 minutes ago

Trump 100 Percent Tariff: امریکی 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے بیچ بھارت کا دوٹوک پیغام، توانائی پالیسی پر نہیں بدلے گا مؤقف

اب سب کی نظریں امریکی ایوانِ نمائندگان میں ہونے والی ووٹنگ پر ہیں۔ اس کے…

41 minutes ago

Cow Theft Suspicion Mob Lynching: گائے چوری کے شبہ میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل، کرنی سینا کاعہدیدار گرفتار، کئی ملزم فرار

مدھیہ پردیش کے اندور میں گائے چوری کے شبہ میں ایک نوجوان چندر لوہار کے…

52 minutes ago

PM Modi Wishes CM Dhami Birthday: ’دیوبھومی کی ترقی میں دن رات مصروف ہیں دھامی‘، وزیر اعظم مودی نے وزیراعلیٰ کو سالگرہ پر کیا کہا؟

وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے…

1 hour ago