قومی

Delhi Liquor Policy Case: اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے خلاف ای ڈی کا بڑا قدم، کنگ پن اورسازشی قراردیتے ہوئے عدالت میں داخل کی چارج شیٹ

دہلی کی شراب پالیسی میں مبینہ گھوٹالے کے معاملے میں ای ڈی نے راؤزایوینیوکورٹ میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ چارج شیٹ میں ای ڈی نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اوران کی عام آدمی پارٹی کوبھی ملزم بنایا ہے۔ چارج شیٹ میں ای ڈی نے اروند کیجریوال کو گھوٹالے میں کنگ پن اورسازشی قراردیا ہے۔ اتنا ہی نہں ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گوا الیکشن میں رشوت کے پیسوں کا استعمال ہونے کی بھی جانکاری انہیں تھی۔

چارج شیٹ میں اروند کیجریوال اورملزم ونود چوہان کے واٹس اپ چیٹ کی تفصیل دی گئی ہے۔ الزام ہے کہ کے کویتا کے پی اے نے ونود کے ذریعہ 25.5 کروڑ روپئے گوا کے لئے عام آدمی پارٹی کوپہنچائے تھے۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ چیٹ سے یہ واضح ہے کہ ونود چوہان کے اروند کیجریوال کے ساتھ اچھے رشتے تھے۔ ای ڈی کی چارج شیٹ پرمنگل کوعدالت نے نوٹس لیا اورکیجریوال کو 12 جولائی کے لئے سمن بھیجا ہے۔ شراب پالیسی معاملے میں منی لانڈرنگ کی جانچ کررہی ای ڈی نے اروند کیجریوال کو21 مارچ کوگرفتارکیا تھا۔ وہ ابھی تہاڑ جیل میں ہیں۔

چارج شیٹ میں ای ڈی نے پروسیڈ آف کرائم کا بھی ذکرکیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ونود چوہان کے موبائل سے حوالہ نوٹ نمبر کے کافی اسکرین شاٹ برآمد ہوئے ہیں، جوکہ انکم ٹیکس نے بھی پہلے برآمد کئے تھے۔ یہ اسکرین شاٹ ظاہرکرتے ہیں کہ کیسے ونود چوہان پروسیڈ آف کرائم یعنی جرائم سے حاصل کئے گئے پیسے کودہلی سے گوا حوالہ کے ذریعہ ٹرانسفرکررہا تھا۔ اس پیسے کا استعمال عام آدمی پارٹی کے ذریعہ گوا الیکشن میں استعمال کیا جانا تھا۔ حوالہ سے گوا پہنچے پیسے کو وہاں موجود چن پریت سنگھ مینیج کررہا تھا۔

اروند کیجریوال کی ضمانت کے خلاف 15 جولائی کوسماعت

دہلی ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی عرضی کو 15 جولائی کو سماعت کے لئے لسٹیڈ کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے پہلے نچلی عدالت کے 20 جون کے حکم پر روک لگا دی تھی، جس کے تحت کیجریوال کو معاملے میں ضمانت دی گئی تھی۔ جسٹس نینا بنسل کرشنا، جنہیں عرضی پرسماعت کرنی تھی، انہیں ای ڈی کے وکیل نے مطلع کیا کہ جانچ ایجنسی کو اس کی عرضی پر کیجریوال کے جواب کی کاپی منگل کی دیررات 11 بجے ہی ملی اور ای ڈی کو جواب داخل کرنے کے لئے کچھ وقت کی ضرورت ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

2 mins ago

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

24 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

36 mins ago

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

1 hour ago