قومی

Batla House Demolition Case: بٹلہ ہاؤس میں بیریکیڈنگ سے ہنگامہ، دہلی پولیس نے کی میپنگ، عدالت کے اسٹے سے راحت

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے بٹلہ ہاؤس علاقے میں منگل کی دیر شام کو دہلی پولیس کی طرف سے بیریکیڈنگ لگانے کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ لوگوں کودہلی ڈیولیمپنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے ذریعہ انہدامی کارروائی کا خدشہ ستانے لگا۔ حالانکہ آج بدھ کے روز صبح یہاں پر انہدامی کارروائی نہیں ہوئی، لیکن مقامی پولیس نے مرادی روڈ پر ڈی ڈی اے کی طرف سے مارکنگ کئے گئے مکانوں اور سڑک کی میپنگ کرڈالی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کل 52 عمارتوں پر ڈی ڈی اے نے نوٹس چسپاں کیا تھا۔ ان میں سے 45 لوگوں کو عدالت سے اسٹے مل چکا ہے۔ اب محض 7 گھرہی باقی بچے ہیں اورانہیں بھی جلد ہی اسٹے مل جائے گا۔ اس کے باوجود دہلی پولیس کی طرف سے بیریکیڈنگ لگائی جا رہی ہے۔ اس سے لوگ دہشت میں جی رہے ہیں۔

ڈی ڈی اے پرلوگوں نے اٹھایا سوال

لوگوں کا کہنا ہے کہ نوٹس کودیکھتے ہوئے کئی مکان اوردوکان خالی ہوچکے ہیں۔ تاہم وہ کہیں نہیں جائیں گے کیونکہ بہت سالوں سے اس جگہ پررہتے آئے ہیں۔ لوگوں نے اپنا سب کچھ مکان میں لگا دیا۔ جب مکان بن رہے تھے تب ڈی ڈی اے کہاں  تھا۔ زمین کہاں تک ہے، خود ڈی ڈی اے کونہیں معلوم ہے۔ عدالت پربھروسہ کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں عدالت پرپورا یقین ہے کہ وہاں سے انصاف ملے گا اور ہمارے گھربچ جائیں گے۔

اس درمیان عام آدمی پارٹی کے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرکے دعویٰ کیا کہ آج الحمداللہ مرادی روڈ بٹلہ ہاؤس کی 12 پراپرٹی کا کیس ساکیت کورٹ میں لگا تھا ان کے معاملوں سے متعلق سینئروکیل کرنل سنگھ پیش ہوئے۔ سبھی 12 معاملوں میں ساکیت کورٹ نے 17 جولائی تک اسٹے لگا دیا۔ ابھی تک 44 پراپرٹی پراسٹے آرڈرآچکا ہے، باقی بچے 7 کیس میں ہائی کورٹ میں سماعت ہونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Batla House Demolition Case: بٹلہ ہاؤس میں ابھی نہیں چلے گا بلڈوزر! عدالت سے ملی بڑی راحت، اب تک 44 جائیدادوں کومل گیا اسٹے

کیا ہے بٹلہ ہاؤس کا معاملہ

دہلی ڈیولیمپنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) نے گزشتہ ماہ 26 مئی کوبٹلہ ہاؤس کے مرادی روڈ پر خسرہ نمبر 279 اور آس پاس کے کئی مکانوں پر نوٹس چسپاں کرکے سرکاری زمین کوخالی کرنے کے لئے کہا تھا۔ اس درمیان لوگ دہلی ہائی کورٹ اورساکیت کورٹ پہنچے، جہاں سے الگ الگ عرضیوں میں تقریباً 40 لوگوں کواسٹے مل چکا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے معاملے میں نوٹس جاری کرکے ڈی ڈی اے سے جواب مانگا ہے۔ ہائی کورٹ میں اب اس معاملے میں اگلی سماعت 10 جولائی کو ہوگی۔ حالانکہ اس درمیان آج صبح بٹلہ ہاؤس میں جامعہ نگرتھانے کے ایس ایچ اوپہنچے تھے اورمیپنگ کرکے حالات پرنظررکھنے کے لئے ڈرون سے نگرانی بھی کرائی گئی۔ اس سے پہلے شام کے وقت بٹلہ ہاؤس کے مرادی روڈ پربارات گھرکے پاس دہلی پولیس نے احتیاطاً بیریکیڈس لگا دیئے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

5 hours ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

6 hours ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

6 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

6 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

6 hours ago