ایران کے خوبصورت پہاڑی سلسلے کے اندر، پانچ سرنگوں کے بیچ واقع فردو پلانٹ ایران کی سب سے خفیہ اور محفوظ ایٹمی تنصیب ہے، جسے اب تک اسرائیل کے میزائل اور بم بھی نقصان نہیں پہنچا سکے۔ اس پلانٹ کو مکمل تباہ کرنے کے لیے امریکی ٹیکنالوجی اور بڑے بنکر بسٹر بموں کی ضرورت ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا امریکہ اسرائیل کا یہ خواب پورا کرنے کے لیے جنگ میں کودے گا؟ کیونکہ ایران واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ “اگر امریکہ آیا، تو اپنے 50 ہزار تابوت ساتھ لائے۔”
پہاڑوں کے اندر چھپا ایران کا خفیہ ایٹمی اڈہ
فردو پلانٹ ایران کے مذہبی شہر قم کے قریب واقع ہے اور پہاڑوں کے اندر تقریباً 300 فٹ (90 میٹر) کی گہرائی میں تعمیر کیا گیا ہے۔ اس مقام کو قدرتی اور مصنوعی سیکیورٹی حاصل ہے، جو اسے فضائی حملوں اور روایتی بمباری سے تقریباً محفوظ بناتی ہے۔
2009 میں پہلی بار اس پلانٹ کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جب مغربی خفیہ ایجنسیوں نے اس کی تفصیلات عام کیں۔ سی این این کے مطابق، حالیہ سیٹلائٹ تصاویر سے صرف پانچ سرنگیں، ایک بڑا سپورٹ اسٹرکچر اور سیکیورٹی کا وسیع بندوبست دیکھا جا سکتا ہے، باقی سب کچھ پہاڑوں کے اندر چھپا ہوا ہے۔
اسرائیلی حملہ اور فردو کا بچاؤ
اسرائیل نے حالیہ آپریشن رائزنگ لائن میں ایران کے نطنز نیوکلیئر پلانٹ پر زبردست حملہ کیا، جس میں تقریباً 15,000 سینٹری فیوج مشینیں تباہ ہو گئیں۔ تاہم جب اسرائیل نے فردو پلانٹ پر حملہ کیا، تو IAEA کے مطابق اسے محض محدود نقصان پہنچا۔
اسرائیل کے پاس فردو کو مکمل تباہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نے امریکہ سے GBU-57 بینکر بسٹر بم اورB-2 بمبار طیارے مانگے ہیں، تاکہ فورڈو جیسے محفوظ نیوکلیئر اڈے کو ختم کیا جا سکے۔ لیکن یہ قدم امریکہ کو براہ راست جنگ میں جھونک سکتا ہے۔
فردو: ایران کا ممکنہ ایٹمی بم مرکز
فردو پلانٹ میں جدید سینٹری فیوج مشینیں موجود ہیں، جو 60% تک یورینیم افزودہ کر سکتی ہیں۔ جبکہ ایٹمی ہتھیار کے لیے 90% افزودگی درکار ہوتی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ایران نے بم بنانے کا فیصلہ کیا، تو فورڈو ہی مرکزی مقام ہوگا۔
یہی وجہ ہے کہ مغربی ممالک، خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل، فورڈو کو ایک بڑا خطرہ مانتے ہیں۔
امریکہ کے پاس تباہ کرنے کی طاقت، لیکن خطرہ بہت بڑا
سی بی ایس نیوز کے مطابق، امریکہ فی الحال جنگ میں شامل نہیں ہوا، لیکن اس کے انٹیلیجنس اور دفاعی ادارے اس کی تیاری کر رہے ہیں۔ اگر امریکہ میدان میں اترا، تو اس کا پہلا ہدف فورڈو نیوکلیئر پلانٹ ہو گا۔
لیکن اس پر حملے کی صورت میں نہ صرف ریڈی ایشن کا خطرہ ہے، بلکہ پورے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام بھی پیدا ہو سکتا ہے۔
ایران کی دھمکی: “50 ہزار تابوت تیار رکھو”
ایران نے امریکہ کو واضح طور پر دھمکی دی ہے: “اگر امریکہ نے حملہ کیا تو وہ اپنے فوجیوں کے لیے 50,000 تابوت تیار رکھے۔” خیال رہے، مشرق وسطیٰ میں اس وقت 40,000 امریکی فوجی تعینات ہیں۔
ایران نے اپنے بیلسٹک میزائلوں کو الرٹ پر رکھا ہے اور اپنے پراکسی نیٹ ورکس (جیسے شام اور لبنان) کے ذریعے جوابی حملے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
یہ صورت حال نہ صرف امریکہ بلکہ اس کے اتحادی اسرائیل کے لیے بھی ایک انتہائی پیچیدہ چیلنج بن چکی ہے۔ فردو پلانٹ، اس وقت مشرق وسطیٰ کی جیوپولیٹیکل جنگ کا مرکز بن چکا ہے، جس کا ہر ایک قدم پوری دنیا پر اثر ڈال سکتا ہے۔
بھارت ایکسپرس اردو۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی قانونی معاونت اور…
میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر…