قومی

“PM Modi cannot be trusted”: پی ایم مودی پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، وہ فطری طور پر جھوٹ بولتے ہیں: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس لیڈر ادت راج نے بدھ کے روز خارجہ سکریٹری وکرم مسری کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی باتوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ عادتاً جھوٹ بولتے ہیں۔ نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے بات چیت میں انہوں نے الزام لگایا کہ پی ایم مودی اکثر انتخابات کے دوران جھوٹ بول کر عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ان کی باتوں پر بھروسہ کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

ادت راج نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 بار دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی ہے لیکن وزیر اعظم نے آج تک اس پر اپنی وضاحت نہیں دی۔ اگر وضاحت دی ہوتی تو آج ہم ان کی باتوں پر یقین بی کر پاتے۔

’’جنگ بندی میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں تھا‘‘

وزیر اعظم مودی نے پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ اس میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔ امریکی صدر کے ساتھ 35 منٹ کی بات چیت میں پی ایم مودی نے واضح طور پر کہا کہ ہندوستان نے کبھی بھی تیسرے فریق کی ثالثی کو قبول نہیں کیا ہے اور آئندہ بھی ایسی ثالثی کو قبول نہیں کرے گا۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے میڈیا کو اس بات چیت کی جانکاری دی۔

’’اگر وہ نہیں بھی جاتے تو کام ہو چل جاتا‘‘

اس کے علاوہ کانگریس لیڈر نے G-7 سربراہی اجلاس میں پی ایم مودی کی شرکت پر بھی اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم مودی اس سمٹ میں شرکت کے لیے کینیڈا پہنچے، اگر وہ نہیں بھی جاتے تو کام ہو چل جاتا۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ہندوستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔ ٹرمپ نے G-7 سربراہی اجلاس میں چین اور روس کو رکن بنانے کی وکالت کی لیکن آج تک انہوں نے کبھی بھی ہندوستان کو مستقل رکن بنانے کی وکالت نہیں کی۔

’’دنیا کا کوئی ملک بھارت کے ساتھ نہیں‘‘

ادت راج نے کہا کہ آپریشن سندور کے بعد دنیا کا کوئی ملک بھارت کے ساتھ نہیں ہے۔ یہ سچ بولنا کیا ملک مخالف ہے؟ آخر ہم کہاں چوک گئے؟ ایک وقت تھا جب 26/11 کے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان پوری دنیا میں تنہا ہو گیا تھا۔ لیکن، آج ہم لوگ الگ تھلگ ہو گئے ہیں۔ پاکستان کو آئی ایم ایف مالی امداد دے رہا ہے۔ اس سے کہا جا رہا ہے کہ جا کر بھارت کے ساتھ لڑو۔ جن ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات نہیں تھے، اب وہ ان ممالک سے بھی اپنے روابط قائم کر رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

5 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

2 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

3 hours ago