نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر بابا صدیقی کی جسد خاکی کو اتوار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ بابا صدیقی کی جسد خاکی کو ان کی باندرہ رہائش گاہ سے قبرستان لے جایا گیا۔ اس دوران ان کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قبرستان میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور پھر ان کے جسد خاکی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔
بابا صدیقی کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ انہیں ممبئی لائن علاقہ میں واقع بڑا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صرف خاندان کے افراد کو قبرستان میں داخل ہونے کی اجازت تھی۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
بابا صدیق کو گولی لگی
دراصل، این سی پی لیڈر بابا صدیقی پر ہفتہ کی رات گھات لگا کر حملہ کیا گیا تھا۔حملہ آوروں نے ان پر پے در پے فائرنگ کی، جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پیٹ اور سینے پر گولیاں لگی ہیں۔
اب تک تین ملزمین گرفتار
پولیس نے بتایا کہ ملزمین کے نام شیوا، دھرم راج اور گرنیل ہیں۔ شیوا اور دھرم راج اتر پردیش کے بہرائچ کے رہنے والے ہیں۔ ان دونوں کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، جبکہ گرنیل ہریانہ کا رہنے والا ہے۔ دھرم راج اور گرنیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شیوا مفرور ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسے اس قتل کی سپاری دی گئی تھی۔
ملزمین سے 28 زندہ کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم نے پونے میں رہ کر ریکی کی تھی۔ اس کے بعد فائرنگ کا مکمل اسکرپٹ تیار کیا گیا۔ پولیس ملزمان سے یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ دونوں نے اسلحہ کہاں سے حاصل کیا؟
بھارت ایکسپریس۔
یون کو اوئیوانگ کے سیول حراستی مرکز میں رکھا جا رہا ہے، جو سیول سے…
جمعرات کی صبح سیف پر ان کے باندرہ اپارٹمنٹ میں چاقو سے کئی بار حملہ…
عدلیہ کے میڈیا سنٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ابتدائی تحقیقات سے پتہ…
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…