اسپورٹس

Women’s T20 World Cup : ہندوستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر…سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا نے دی شکست

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں اتوار (13 اکتوبر) کو ہندوستانی ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان ایک  دلچسپ میچ کھیلا گیا۔ آخری اوور میں ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے لیکن وہ اسکور نہ کرسکی۔ اس طرح کرو یا مرو کے میچ میں ہمیں 9 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 152 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142 رنز بنا سکی اور میچ ہار گئی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم اب ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

میچ میں ہندوستانی ٹیم کی جانب سے کپتان ہرمن پریت کور 54 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکیں۔ ان کے علاوہ دیپتی شرما نے 29 رنز بنائے۔ جبکہ شیفالی ورما نے 20 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز اپنی چھاپ نہیں چھوڑ سکا۔

میچ کے لیے ٹیم میں ایسی تبدیلیاں کی گئیں۔

آسٹریلوی کپتان الیسا ہیلی انجری کے باعث اس میچ میں نہیں کھیل سکیں۔ ان کی جگہ تاہیلا میک گرا نے ٹیم کی کمان سنبھالی۔ ہندوستانی پلیئنگ 11 میں بھی ایک تبدیلی آئی۔ پوجا وستراکر واپس آگئی ہیں۔ اس کے لیے سجیون سجنا کو باہر پھینک دیا گیا۔

میچ میں دونوں ٹیموں کا پلیئنگ 11

ہندوستانی ٹیم: شیفالی ورما، اسمرتی مندھانا، ہرمن پریت کور (کپتان)، جمائمہ روڈریگس، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما، پوجا وستراکر، اروندھتی ریڈی، شریانکا پاٹل، آشا شوبھنا اور رینوکا ٹھاکر سنگھ۔

آسٹریلوی ٹیم: بیتھ مونی (wk)، گریس ہیرس، ایلیس پیری، ایشلے گارڈنر، فوبی لیچ فیلڈ، تاہیلا میک گراتھ (c)، جارجیا ویرہم، اینابیل سدرلینڈ، سوفی مولینکس، میگن شٹ اور ڈارسی براؤن۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

3 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

4 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago