سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کوایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ سماعت کے دوران بچاؤفریق کے وکیلوں کے ثبوت اوردلیلوں کی بنیاد پرانہیں عدالت کے ذریعہ ضمانت دی گئی ہے۔ اس کے باوجود بھی عبداللہ اعظم کے سلاخوں کے پیچھے سے نکلنے میں قانونی پیچیدگی برقرارہیں۔ عبداللہ اعظم کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ہی وہ باہرآسکتے ہین۔ عبداللہ اعظم اترپردیش کے ہردوئی کی جیل میں بند ہیں۔ وہ بیرک نمبر21 میں قیدی نمبر653 ہیں۔
ہرددوئی میں ہی اعظم خان کا سسرال اورعبداللہ اعظم کا ننیہال ہے۔ اس سے متصل سیتا پور جیل میں اعظم خان بکری چوری سمیت کئی معاملوں میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ عبداللہ اعظم سے کبھی کبھی ان سے ننیہال کے لوگ ملاقات کرتے رہتے ہیں، جس میں ان کی خالہ اورخالوشامل ہیں۔ عبداللہ اعظم کے وکیل زبیر احمد خان نے بتایا کہ وہ دو برتھ سرٹیفکیٹ معاملے سمیت میونسپل کارپوریشن کی سوئپ مشینوں کی جوہر یونیورسٹی میں برآمدگی اور ندی کی زمین پرغیر قانونی پلاٹنگ کے معاملے میں سنائی گئی سزا کوکاٹ رہے ہیں۔
ان معاملوں میں سے ندی کی زمین پرغیرقانونی پلاٹنگ کے معاملے میں انہیں 16 اگست کو ایم پی-ایم ایل اے مجسٹریٹ کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ تاہم ابھی بھی کچھ قانونی پریشانیاں برقرارہیں۔ اس لئے ان کا جیل سے نکلنا مشکل ہے۔ وہ اس کے لئے ہائی کورٹ میں ضمانت ملنے کا انتظارکررہے ہیں۔ اس کے بعد ہی وہ باہرآسکتے ہیں۔
ہردوئی کی جیل میں بند عبداللہ اعظم سے سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے لیڈران ملنے کی کوشش کرچکے ہیں، لیکن جیل انتظامیہ کی طرف سے ان سے ملنے کی اجازت فراہم نہیں کی گئی ہے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدی کے ذریعہ ملنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد ہی ملاقات کا نظم ہے۔ ان کے ننیہال فریق کے لوگ ان سے ملاقات کرچکے ہیں۔ قابل ذکرہے کہ اعظم خان، ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اوربیٹے عبداللہ اعظم پرکئی الزامات ہیں اورحکومت نے ان کے خلاف سخت رویہ اختیارکررکھا ہے۔ ایسے میں وہ طویل مدت سے جیل میں ہیں۔ حالانکہ تزئین فاطمہ کوعدالت سے ضمانت مل گئی ہے اوروہ جیل سے باہرہیں۔
بھارت ایکسپریس–
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…