قومی

Jharkhand Politics: اراکین اسمبلی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ! اکیلے دہلی میں کیا کر رہے ہیں چمپئی سورین؟ بی جے پی میں کب ہوں گے شامل؟

Jharkhand Politics: جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن سے پہلے ہردن سیاسی صورتحال میں تبدیلی آرہی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ چمپئی سورین نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) سے بغاوت کردی ہے۔ پہلے خبرآئی تھی کہ ان کے ساتھ 6 اور اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑ سکتے ہیں، لیکن انہوں نے سابق وزیراعلیٰ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ اب بڑا سوال اٹھتا ہے کہ چمپئی سورین اکیلے دہلی میں کیا کر رہے ہیں؟ وہ کب بی جے پی میں شامل ہوں گے؟

جھارکھنڈ میں آئندہ کچھ ماہ کے اندراسمبلی الیکشن ہونا ہے۔ اس سے متعلق سیاسی پارٹیوں نے اپنی اپنی تیاری تیزکردی۔ اس درمیان وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کے بے حد قریبی مانے جانے والے چمپئی سورین اب اپنی پارٹی سے ہی ناراض ہوگئے ہیں اور ہیمنت سورین سے ناراض بتائے جا رہے ہیں۔ انہیں وزیر اعلیٰ عہدے سے ہٹایا جانا برداشت نہیں ہوا ہے اور انہوں نے ایکس کے بایو سے جے ایم ایم کا نام ہٹا دیا۔ ساتھ ہی ایک کافی بڑا پوسٹ لکھ کراپنا درد بیان کیا ہے۔

جھارکھںڈ سے دہلی تک سیاست تیز

ان کے بیان سے جھارکھنڈ سے لے کر دہلی تک سیاسی ہلچل کافی تیز ہے۔ چمپئی سورین نے دہلی میں ڈیرا ڈال رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وہ دارالحکومت دہلی میں بی جے پی ہائی کمان سے ملاقات کرنے کا انتظار کررہے ہیں۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وزیرداخلہ امت شاہ سے ان کی ملاقات ہوسکتی ہے۔ وہ آئندہ کچھ دنوں میں بی جے پی کا دامن تھام سکتے ہیں۔ اس سے متعلق بی جے پی کے ہائی کمان کے درمیان غوروخوض چل رہا ہے۔

 

ہیمنت سورین بھی ہوئے سرگرم

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی الیکشن سے پہلے جھارکھنڈ میں ہی وزیرداخلہ امت شاہ کی موجودگی میں چمپئی سورین کو بی جے پی کی رکنیت دلائی جائے گی۔ وہیں، یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ ان کے ساتھ 6 اور اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں، لیکن چمپئی سورین کے ساتھ اراکین اسمبلی نے ساتھ جانے سے منع کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں موجود ہیں اور وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے ان سے رابطہ کیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

9 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

46 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

58 minutes ago