قومی

Rangapravesham: ’’رنگ پرویشم‘‘ میں آئرہ کی شاندار کارکردگی نے والد شاہنواز حسین کا سر فخر سے بلند کردیا، بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے بھی رہے موجود

دہلی میں منعقدہ ’رنگ پرویشم‘ کلچرل پروگرام میں سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سید شاہنواز حسین کی صاحبزادی عائرہ حسین کی پرفارمنس ایک عام رقص نہیں تھی بلکہ روایت، فن اور خاندانی اعزاز کا خوبصورت اظہار ثابت ہوئی۔ اس موقع پر بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اور سی ایم ڈی اُپنیدر رائے بھی شریک ہوئے۔

کمانی آڈیٹوریم میں شاندار محفل

کمانی آڈیٹوریم میں منعقدہ اس یادگار پروگرام میں مختلف فنکاروں نے اپنی لازوال پیشکشوں سے محفل کو خوشی سے بھر دیا۔ عائرہ حسین نے اس پروگرام میں کلاسیکی رقص کُچّی پُڑی کا نادر مظاہرہ کیا۔ ان کی پرفارمنس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا، جبکہ والد شاہنواز حسین اور والدہ رینو حسین کے چہرے سے خوشی جھلک رہی تھی۔

سی ایم ڈی اُپیندر رائے کی شرکت

اس اہم ثقافتی پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے کی موجودگی نے تقریب کی اہمیت اور بڑھا دی۔ شاہنواز حسین اور اُپیندر رائے کے درمیان ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ اس سے قبل 26 نومبر 2025 کو دہلی میں منعقد ’بزمِ صحافت‘ اردو کانکلیو میں بھی دونوں شخصیات ایک ساتھ نظر آئی تھیں، جہاں شاہنواز حسین نے اُردو زبان کو فروغ دینے کی خدمات پر اُپیندر رائے کی ستائش کی تھی۔ کمانی آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کا آغاز شمع روشن کرکے کیا گیا۔ شاہنواز حسین کے ساتھ پدم شری اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ راجہ-رادھا ریڈی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

روحانی رقص اور کلاسیکی فن کا امتزاج

عائرہ حسین نے اپنی پرفارمنس کا آغاز گنیش وندنا سے کیا اور سامعین کے دل جیت لیے۔ اس کے بعد انہوں نے ”سانسوں کی مالا پہ سمروں میں پی کا نام“ نرسنگھ اوتار سے کلکی اوتار تک کی کہانی، کھجوراہو کے چندیل ونش اور مندروں کی تاریخی پس منظر جیسے موضوعات پر مبنی کُچّی پُڑی رقص پیش کیے۔ سب سے مشکل مرحلے ترنگم رقص میں انہوں نے زمین پر پیر ٹکائے بغیر ایسا رقص پیش کیا کہ ہال سانسیں تھام کر پرفارمنس میں پوری طرح کھو گیا۔

’مجھے ایسی بیٹی ملی، اس سے بڑی خوشی اور کیا ہوگی‘

پروگرام میں عائرہ کے سفر پر مبنی ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی خصوصی پیغام بھیج کر مبارکباد دی۔ پرفارمنس کے بعد شاہنواز حسین جذباتی لہجے میں کہا: ”مجھے ایسی بیٹی ملی، اس سے بڑی خوشی اور کیا ہو سکتی ہے؟“ عائرہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اپنے استاد راجہ-رادھا ریڈی کے سر باندھا، جبکہ والدہ رینو حسین نے کہا: ”عائرہ نے میرا خواب پورا کر دیا۔“

سرکردہ شخصیات کی شرکت

تقریب میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ، جینت چودھری، انوراگ ٹھاکر سمیت کئی معزز شخصیات شریک ہوئیں۔ اختتامی کلمات میں گرو راجہ-رادھا ریڈی نے کہا ”کُچّی پُڑی آسان فن نہیں، مگر عائرہ نے توقع سے بڑھ کر شاندار رقص پیش کیا۔“

عائرہ کو سرٹیفکیٹ اور تحفے سے نوازا گیا۔ عائرہ حسین کی رنگ پرویشم صرف ایک رقص پرفارمنس نہیں تھی بلکہ ثقافت، روایت اور خاندانی فخر کا حسین امتزاج تھا۔ کمانی آڈیٹوریم کی وہ شام مدتوں یاد رکھی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

10 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

10 hours ago