قومی

Satya Nadella meets PM Modi: ستیہ نڈیلا کی وزیراعظم سے ملاقات، بھارت میں مائیکروسافٹ کی بڑی سرمایہ کاری، ’’اے آئی فرسٹ فیوچر‘‘ کے لیے 1.5 لاکھ کروڑ روپے مختص

نئی دہلی: مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے بدھ کی شام وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ایشیا میں کمپنی کی سب سے بڑی سرمایہ کاری 17.5 ارب ڈالر (تقریباً 1.5 لاکھ کروڑ روپے) بھارت میں مصنوعی ذہانت (AI) کے مستقبل کی تعمیر کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا۔

’وزیراعظم مودی کے ساتھ گفتگو متاثر کن رہی‘—ستیہ نڈیلا

نڈیلا نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا: ’’وزیراعظم نریندر مودی جی، بھارت میں اے آئی کے مواقع پر متاثر کن گفتگو کے لیے شکریہ۔ مائیکروسافٹ بھارت کے اے آئی فرسٹ مستقبل کے لیے انفراسٹرکچر، مہارت اور سوارن صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے 17.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے — جو ایشیا میں ہماری اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔‘‘

’دنیا کو بھارت کی صلاحیت پر اعتماد‘—وزیراعظم

وزیراعظم مودی نے بھی ستیہ نڈیلا کو جواب دیتے ہوئے کہا: ’’اے آئی کی بات آتی ہے تو دنیا بھارت کے حوالے سے پُرامید ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا نوجوان طبقہ اس موقع کو نئی جدت اور عالمی سطح پر فائدہ مند تبدیلی کے لیے استعمال کرے گا۔

ڈیٹا سینٹر، اے آئی انفراسٹرکچر اور اسکل ڈیولپمنٹ

مائیکروسافٹ کے بیان کے مطابق یہ سرمایہ کاری کمپنی کی پہلے سے جاری 3 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کا تسلسل ہے، جس کا مقصد Bengaluru میں اے آئی اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر قائم کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت: نئے ڈیٹا سینٹر بنائے جائیں گے، نوجوانوں کی مہارت سازی (Upskilling) کے پروگرام شروع ہوں گے اور بھارت میں مائیکروسافٹ کا سب سے بڑا ہائپر اسکیل انفراسٹرکچر تیار کیا جائے گا۔ کمپنی کے بیان میں کہا گیا: ’’بھارت اے آئی کے سفر کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جہاں ٹیکنالوجی مساوی ترقی اور معاشی تبدیلی کا ذریعہ بن رہی ہے۔ اسی پس منظر میں ہم ایشیا میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر رہے ہیں۔‘‘

بھارت عالمی ٹیک کمپنیوں کی توجہ کا مرکز

مائیکروسافٹ سے پہلے دیگر بڑی ٹیک کمپنیاں بھی بھارت میں بڑی سرمایہ کاری کر چکی ہیں:

Google 15 ارب ڈالر، AI اور ڈیٹا سینٹر ہب (وشاکھاپٹنم)

Amazon بھارت بھر میں ڈیٹا سینٹر نیٹ ورک میں اربوں ڈالر

Qualcomm وزیراعظم سے ملاقات، AI سکلنگ اور چپ ٹیکنالوجی پر شراکت داری

بھارت عالمی اے آئی پالیسی ڈسکورس کا مرکزی کردار

گزشتہ ماہ دہلی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ بھارت دنیا کو“ethical and human-centric AI,” (اخلاقی اور انسان دوست اے آئی) کے ماڈل کی طرف لے جا رہا ہے اور حکومت اس حوالے سے جامع پالیسی پر کام کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Katerina Siniakova wins the Japan Open: کیٹرینا سنیاکووا نے جاپان اوپن کا خطاب جیتا، فائنل میں ایشلین کروگر کو ہرایا

چیک جمہوریہ کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سنیاکووا نے فائنل میں امریکہ کی ایشلین کروگر کو…

21 minutes ago

Phased Shift Of Flights To Navi Mumbai Airport: ایئر انڈیا گروپ اور اڈانی ایئرپورٹس کا بڑا فیصلہ، نوی ممبئی ایئرپورٹ پر مرحلہ وار منتقل ہوں گی پروازیں

اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے ایئر انڈیا گروپ کے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔…

59 minutes ago

Swami Kailashanand Giri Navratri Sadhana: حیرت انگیز تپسیا…! 111 ڈگری درجہ حرارت میں بھی سوامی کیلاش آنند گری کی سادھنا جاری

ہریدوار میں آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی کیلاش آنند گری مہاراج کی ساون کے بعد اب نوراتری…

1 hour ago

Important announcement by IndiGo and Adani Airports: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی توسیع کا منصوبہ، فروری 2027 سے شروع ہوگا نیا مرحلہ

انڈیگو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روزانہ 12 بین الاقوامی پروازیں نوی…

1 hour ago