قومی

Home Ministry issues Alert in India: آیت اللہ خامنہ ای کی موت پرہندوستان میں زبردست احتجاج، وزارت داخلہ نے جاری کیا الرٹ، ایران کے حامیوں پرسخت نظررکھنے کی ہدایت

نئی دہلی: ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے بعد کئی ریاستوں میں شیعہ طبقے کے لوگ امریکہ اوراسرائیل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ اس سے متعلق وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف ریاستوں کوممکنہ تشدد اوراحتجاج سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی بحران ہندوستان کی داخلی سلامتی کومتاثرکرسکتی ہے، اس لئے سیکورٹی ایجنسیوں کوپوری طرح محتاط رہنا چاہئے۔

ریاستوں کوبھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ ایران حامیوں اورایران مخالف گروپوں کی سرگرمیوں میں گہری نظررکھیں۔ خصوصی طورپرایرانی، امریکی اوراسرائیلی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے آس پاس سیکورٹی گھیرا مضبوط کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے ملیشیا کے ساتھ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس) اورالقاعدہ جیسی تنظیموں سے پیدا ہوئے ممکنہ خطروں کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔ خفیہ جانکاری کے مطابق، مشتبہ دہشت گرد گروپ اس کشیدہ حالات کا فائدہ اٹھاکرامن وامان کوخراب کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

حساس ٹھکانوں کی گہری جانچ کا حکم

حکم میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی الرٹ میں سفارت خانوں کے علاوہ اہم سیاحتی مقامات، یہودی اداروں اورمغربی ممالک سے متعلق اداروں کوممکنہ اہداف بتایا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں کومشورہ دیا ہے کہ وہ اہم اورحساس مقامات پرسیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ کریں۔ اس کے ساتھ ہی مقامی پولیس کوبھیڑبھاڑوالے علاقوں اورحساس ٹھکانوں کی گہری جانچ کرنے اورآئی ای ڈی جیسے دھماکوں کی پہچان کے لئے مستقل چیکنگ مہم چلانے کوکہا گیا ہے۔ اشتعال انگیزتقاریرکرنے والے ایران کے حامیوں کی پہچان کرنے کوکہا گیا ہے۔

اشتعال انگیز تقاریراورڈیجیٹل مواد پربھی نظر

وزارت نے اشتعال انگیزپیغامات اورافواہوں کوپھیلانے سے روکنے کے لیے سوشل میڈیا کی نگرانی پربھی خصوصی زوردیا ہے۔ سائبرسیلزکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیجیٹل مواد کی نگرانی کریں، کیونکہ اس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کونقصان پہنچ سکتا ہے۔ تمام ریاستوں کے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کویقینی بنائیں کہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کو روکنے کے لئے ریپڈ رسپانس ٹیمیں تیارہوں۔ وزارت داخلہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اورریاستوں کے ساتھ قریبی رابطہ میں ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

10 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

1 hour ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago