قومی

AUM O PMS and aifs rose to 23 lakh crore in 2025: بھارت میں گزشتہ ایک دہائی میں سرمایہ کاری کاتبدیل ہوا  ایکو سسٹم بدل ، PMS اور AIFS کا AUM 23 لاکھ کروڑ سے تجاوز، اسٹارٹ اپس بھی 350 سے بڑھ کر تقریباً 2 لاکھ تک پہنچے

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار اپنی تقریر میں FDI یعنی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کے مکمل معنی بدلتے ہوئے کہا تھا کہ FDI کو ہمیں ’’فرسٹ ڈیولپ انڈیا‘‘ کے طور پر سمجھنا ہوگا۔ گزشتہ دس برسوں میں بھارت میں ہونے والی سرمایہ کاری نے اس بات کو درست ثابت کیا ہے۔ سال 2015 کے مقابلے 2025 تک ملک میں سرمایہ کاری کا ایکو سسٹم پوری طرح تبدیل ہو گیا ہے۔ ستمبر 2015 سے ستمبر 2025 تک کے گزشتہ ایک دہائی میں بھارت کا انویسٹمنٹ ایکو سسٹم تبدیل ہو چکا ہے۔ اسٹارٹ اپ فاؤنڈرز، پروفیشنلز، نئی نسل کے سرمایہ کار اور تیزی سے ترقی کرتے ٹئیر 1 اور ٹئیر 3 شہروں کی شمولیت نے اس تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پورٹ فولیو مینجمنٹ سروسز (PMS) اور الٹرنیٹو انویسٹمنٹ فنڈز (AIFS) کے اثاثے جو مینجمنٹ کے تحت ہیں (AUM)، ستمبر 2015 میں 1.54 لاکھ کروڑ روپے تھے، جو ستمبر 2025 تک 31.2 فیصد CAGR کی شرح سے بڑھ کر 23.43 لاکھ کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔

دس سال میں 748.78 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

گزشتہ دس سالوں میں بھارت نے 66,37,734 کروڑ روپے (748.78 ارب ڈالر) کی FDI حاصل کی ہے، جو بڑھتے ہوئے سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملک کی مضبوط ہوتی ہوئی معیشت کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔ تقریباً 40 کروڑ لوگوں پر مشتمل ابھرتا ہوا مڈل کلاس، بڑھتی ہوئی آمدنی اور دیہی مانگ میں اضافہ، تمام شعبوں میں کنزمپشن کو بڑھا رہا ہے۔ بھارت اب دنیا کی تیزی سے بڑھنے والی بڑی معیشتوں میں شامل ہو چکا ہے، جو عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش اور خوش آمدیدی ماحول فراہم کرتا ہے۔ مالی سال 26-2025 کی دوسری سہ ماہی میں GDP میں 8.2 فیصد اضافہ ہونے کے ساتھ ملک عالمی ترقی میں سب سے آگے ہے، جسے مضبوط گھریلو کنزمنپشن، نوجوان اور ہنر مند ورک فورس اور مسلسل پالیسی اصلاحات سے تقویت ملی ہے۔

اسٹارٹ اپس کی تعداد 10 سال میں 350 سے بڑھ کر 1.95 لاکھ

2015 میں بھارت میں 350 سرکاری طور پر تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس تھے، جو اکتوبر 2025 تک تقریباً 1.95 لاکھ ہو گئے۔ یہ بے مثال اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بن چکا ہے، جہاں بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ ٹئیر 2 اور ٹئیر 3 شہروں میں بھی نئے وینچر تیزی سے ابھر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

SIR Controversy: ایس آئی آر پر این ڈی اے میں پھوٹ کے آثار! بی جے پی کے 3 بڑے اتحادی الیکشن کمیشن کے سامنے، مانگی وضاحت

چراغ پاسوان کی ایل جے پی (رام ولاس)، اپیندر کشواہا کی آر ایل ایم اور…

12 minutes ago

Ishwar Chand Vidyasagar Jayanti: ’ورن پریچے‘ سے ’بیوہ کی دوبارہ شادی‘ تک، ایشور چندر ودیا ساگر کی خدمات کو امت شاہ نے ایسے کیا یاد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بنگال نشاۃ ثانیہ کے عظیم ستون اور معروف سماجی…

1 hour ago

Virat Kohli: ویسٹ انڈیز سیریز میں بدلے گا وراٹ کوہلی کا بیٹنگ آرڈر؟ ٹیم مینجمنٹ کر سکتی ہے نیا تجربہ

وراٹ  کوہلی کو نمبر 3 سے ہٹانا اگرچہ ایک بڑا فیصلہ ہوگا۔ وراٹ کوہلی نے…

2 hours ago

Acharya Pramod Krishnam: مجھے اس طرح کی کالز پہلے بھی آ چکی ہیں، جان سے مارنے کی دھمکی پر آچاریہ پرمود کرشنم کا بیان

آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ شری کلکی دھام کی تعمیر کے لیے انہوں نے…

3 hours ago

Banks to remain open on Sunday: تین دن کی  بینک ہڑتال سے پہلے ضروری کام نمٹا لیں یوزر، 28 ستمبر سے کئی خدمات متاثر ہونے کا امکان

یوزڑ کو ہونے والی پریشانی کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے سرکاری شعبے کے…

3 hours ago

Kedarnath Dham: کیدارناتھ میں صرف 5 ماہ میں 50 ٹن سے زیادہ کچرا جمع، پچھلے پورے سیزن سے ڈھائی گنا زیادہ

اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے صرف 5 ماہ میں پیدا ہونے والا کچرا…

3 hours ago