قومی

Arunachal Pradesh News : تاوان کا اڈہ بنا اروناچل پردیش! میانمار کی سرحد پر نگا باغیوں نے اغوا کا کاروبار کیا شروع، سالانہ 100 کروڑ روپے تک کر رہے وصولی

اروناچل پردیش جو اپنی خوبصورت پہاڑی وادیوں اور پرامن ماحول کے لیے مشہور ہے، اب اغوا اور تاوان کے حوالے سے خبروں میں آ رہا ہے۔ یہاں کے کچھ اضلاع، خاص طور پر تیراپ، چانگلانگ اور لوگدنگ، اغوا کی وارداتوں کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں یہ نیا کاروبار تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ چند روز قبل ہی یہاں ایک راجستھان کے کانٹریکٹر کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے کے بعد رہا کیا گیا، جس سے اس سلسلے کی شدت واضح ہو گئی ہے۔

اغوا کا سنڈیکیٹ اور نگا باغی
ماہرین کے مطابق اروناچل پردیش میں اغوا کا یہ کاروبار بنیادی طور پر میانمار کی سرحدی علاقوں سے چلایا جا رہا ہے۔ اس میں نگا باغی تنظیم این ایس سی این کے عسکری عناصر شامل ہیں، جو سرحد پار سے اندر داخل ہو کر کانٹریکٹرز، تاجروں اور مقامی لیڈروں کو نشانہ بناتے ہیں۔ یہ باغی علاقے میں متوازی حکومت کے طور پر کام کر رہے ہیں اور اغوا کو منظم طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ اندازے کے مطابق نگا باغی ہر سال 50 سے 100 کروڑ روپے تک کی رقم تاوان کے طور پر وصول کرتے ہیں۔ ان کے ہمت اور دہشت کا یہ عالم ہے کہ تقریباً 90 فیصد معاملات میں بغیر رقم وصول کیے متاثرین کو چھوڑا نہیں جاتا۔

سالانہ “ٹیکس” کے نام پر تاوان
باغیوں نے اس کاروبار کو سالانہ ٹیکس یا تعمیراتی ٹیکس کا نام دیا ہے۔ ان کے نشانے پر سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کرنے والی کمپنیاں، کانٹریکٹرز، تاجر، مقامی لیڈر اور سرکاری اہلکار شامل ہیں۔ ان کی سرگرمیوں کے باعث کئی ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے ہیں اور متعدد کام بند پڑ گئے ہیں۔

بھارتی سیکیورٹی چیلنجز
بھارت اور میانمار کے درمیان تقریباً 1643 کلومیٹر طویل سرحد موجود ہے، جس میں گھنے جنگلات اور بلند پہاڑ شامل ہیں۔ ان علاقوں میں بھارتی فوج کا انٹیلی جنس نیٹ ورک کمزور ہے، جس کی وجہ سے فوج کی کارروائی محدود رہتی ہے۔ حالیہ برسوں میں نگا باغی ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی فوج کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہیں اور بعد میں اپنے اغوا یا تاوان کے منصوبے مکمل کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے لیے یہ علاقوں تک پہنچنا دشوار ہو گیا ہے۔

نتیجہ اور خدشات
اسرائیلی میڈیا اور مقامی ذرائع کے مطابق، اروناچل پردیش میں یہ سلسلہ نہ صرف علاقے کی امن و امان کے لیے خطرہ ہے بلکہ ترقیاتی کاموں کو بھی شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ بھارتی حکام کی توجہ اس پر مرکوز ہے، تاہم سرحد کی لمبائی اور دشوار گزار جغرافیہ کے سبب مکمل کنٹرول حاصل کرنا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

PM Modi congratulates ‘dear friend’ Lula da Silva: وزیر اعظم مودی نے ’عزیز دوست‘ لولا کو برازیل کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک دی باد

صدر لولا فروری 2026 میں ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔ اس دوران حیدرآباد ہاؤس…

33 minutes ago

Setback for Team India: ٹیم انڈیا کو جھٹکا، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے بھی باہر ہوئے ایشان کشن

ایشان کشن کی جگہ دوسرے ٹی 20 میچ میں ویبھَو سوریہ ونشی کو پلیئنگ الیون…

2 hours ago

Cyclonic Storm ‘Arnab’ in the Bay of Bengal: خلیج بنگال میں سمندری طوفان ’ارنَب‘، بھارت میں ہائی الرٹ، ان ریاستوں میں دکھائی دے گا اثر

سمندری طوفان کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اڈیشہ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میں قومی…

3 hours ago

Lula da Silva Wins Brazilian Presidential Election: لولا ڈا سلوا برازیل کے صدارتی انتخابات میں کامیاب، چوتھی بار اقتدار سنبھالنے کے لیے تیار

برازیل کے صدارتی انتخاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسیاں بھی اہم…

4 hours ago