قومی

Lok Sabha Election 2024: وزیر اعظم کی ‘نفرت سے بھری’ انتخابی مہم سے توجہ ہٹانے کی ہو رہی ہے کوشش: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے بدھ کے روز امریکہ کے ‘وراثتی ٹیکس’ کے بارے میں سیم پترودا کے بیان سے خود کو الگ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ کو سنسنی خیز انداز میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ‘بد نیتی اور نفرت سے بھری’ انتخابی مہم سے دھیان بھٹکایا جا سکے۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہا، “سیم پترودا ایک گرو، دوست، فلسفی اور مجھ سمیت دنیا بھر کے کئی لوگوں کے رہنما رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا، “پترودا جی ان مدعوں پر کھل کر بولتے ہیں جن پر وہ بولنا ضروری سمجھتے ہیں۔ جمہوریت میں، ایک شخص اپنے خیالات کا اظہار کرنے، بحث کرنے اور ذاتی خیالات پر بحث کرنے میں آزاد ہے۔

رمیش کے مطابق، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پترودا جی کے خیالات ہمیشہ کانگریس کے موقف کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’بعض اوقات ان کے خیالات مختلف ہوتے ہیں۔ اب ان کے تبصروں کو سنسنی خیز بنا کر ایک الگ تناظر میں پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ جان بوجھ کر وزیر اعظم نریندر مودی کی بد نیتی اور نفرت سے بھری انتخابی مہم سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ جو صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہے۔”

امریکہ کے ‘وراثتی ٹیکس’ کے نظام کا حوالہ دیتے ہوئے، ‘انڈین اوورسیز کانگریس’ کے صدر سیم پیترودا نے کہا ہے، “امریکہ میں وراثتی ٹیکس نافذ ہے۔ اگر کسی کے پاس 100 ملین ڈالر کے اثاثے ہیں اور جب وہ مر جاتا ہے تو اس کا صرف 45 فیصد اس کے بچوں کے پاس جا سکتا ہے۔ باقی 55 فیصد جائیداد حکومت کو جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘بھارت میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے، اگر کسی کی دولت 10 ارب روپے ہے اور وہ مر جائے تو اس کے بچوں کو 10 ارب روپے ملتے ہیں اور عوام کو کچھ نہیں ملتا… لوگوں کو ایسے مدعوں پر چرچا کرنی چاہیے۔’ میں نہیں جانتا کہ آخر نتیجہ کیا نکلے گا، لیکن جب ہم دولت کی دوبارہ تقسیم کی بات کرتے ہیں، تو ہم نئی پالیسیوں اور نئے پروگراموں کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو نہ صرف انتہائی امیر لوگوں کے مفاد میں ہیں، بلکہ عام لوگوں کے لیے بھی فائدہ مد ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago