قومی

Atique Ahmed Jail Shifting Sabarmati to Prayagraj: عتیق احمد کے قافلے میں کون کون ہے شامل؟ یہاں پڑھیں خاص باتیں

Atique Ahmed Jail Shifting Sabarmati to Prayagraj: سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کواترپردیش پولیس احمد آباد سے لے کر پریاگ راج کے لئے روانہ ہوئی ہے۔ عتیق احمد نے جیل سے نکلنے کے بعد ایک بیان میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے کورٹ کے کندھے پر رکھ کر مارنا چاہتے ہیں۔

عتیق احمد کواترپردیش بھیجنے سے پہلے جیل میں میڈیکل ہوا، جس کے بعد کاغذی کارروائی پوری ہونے کے بعد سخت سیکورٹی کے درمیان پولیس لے کرروانہ ہوئی۔ اب سے کچھ وقت پہلے عتیق احمد کا یہ قافلہ کوٹہ رکا تھا، جس دوران کافی ہلچل دیکھنے کو ملی۔ عتیق احمد کے قافلے میں کئی بڑے افسران شامل ہیں۔ سیکورٹی گھیرے میں عتیق احمد کی گاڑی کو رکھا گیا ہے۔

مجھے ان کا پروگرام معلوم ہے…

پریاگ راج کے کمشنر رمت شرما نے کہا، 28 مارچ کو ایک معاملے میں عتیق احمد کو عدالت میں پیش کیا جانا ہے، جس کا فیصلہ اسی دن سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ عتیق احمد نے جیل کے باہر نامہ نگاروں سے کہا، ’’قتل، قتل‘‘ جب صحافیوں نے پوچھا کہ انہیں پولیس وین میں لے جایا جا رہا ہے، تو انہیں ڈرکیوں لگ رہا ہے، عتیق احمد نے کہا، ’’مجھے ان کا پروگرام (کاریہ کرم) معلوم ہے… قتل کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

سال 2019 سے عتیق احمد جیل میں بند

دراصل، 26 مارچ کواترپردیش پولیس کی ایک ٹیم اتوارکی شام سابق رکن پارلیمنٹ اورمافیا ڈان عتیق احمد کوگجرات کے احمد آباد واقع سابرمتی جیل سے لے کرپریاگ راج کے لئے روانہ ہوئی۔ عتیق احمد اس جیل میں جون 2019 سے بند ہے۔

عتیق احمد نے قتل سے متعلق کہی یہ بات

بریلی میں جیل میں بند اس کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کو بھی پولیس کی ایک الگ ٹیم پریاگ راج لے جا رہی ہے۔ بریلی میں جیل افسران نے کہا کہ وہ صبح تقریباً 10 بجے جیل سے نکلا۔ عتیق احمد کے اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سابرمتی جیل سے پریاگ راج جاتے وقت راستے میں اس کا قتل کیا جاسکتا ہے۔ جب راستے میں عتیق احمد سے پوچھا گیا کہ کیا اسے ڈر لگ رہا ہے، تو اس نے کہا، ”کاہے کا ڈر۔“ عتیق احمد نے اتوارکے روزکہا تھا، ”مجھے ان کا پروگرام معلوم ہے… مجھے مارنا چاہتے ہیں۔“

یہ بھی پڑھیں: Atique Ahmed Jail Shifting Prayagraj: پلٹنے سے بچی عتیق احمد کی گاڑی، گائے کی موقع پر ہی موت، ویڈیو دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش

عتیق احمد کے وکیل نے کہی یہ بڑی بات

عتیق احمد کے وکیل وجے مشرا کا کہنا ہے کہ کورٹ کے حکم کے بعد عتیق احمد کو پریاگ راج لے جایا جا رہا ہے۔ کل عتیق احمد کا فیصلہ ہے، جس کے لئے اسے پریاگ راج لے جایا جا رہا ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ کورٹ جو بھی فیصلہ دے گی، ہم اسے قبول کریں گے۔ انصاف نہیں ملا تو ہائی کورٹ جائیں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Shreyas Iyer Punjab Kings Captain: شریئس ائیر بنے پنجاب کنگس کے کپتان، سلمان خان نے بگ باس میں کیا اعلان

پنجاب کنگس نے آئی پی ایل 2025 سے قبل شریئس ائیر کو ٹیم کا کپتان…

19 minutes ago

Uttar Pradesh: سہارنپور میں سائبر فراڈ کا نشانہ بننے والی خاتون نے کی خودکشی، لاش کو قبر سے نکالے گی پولیس

اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے چلکانہ علاقے میں سائبر فراڈ کا شکار ایک خاتون نے…

2 hours ago

People have tasted growth over 10 years: لوگوں نے 10 سالوں میں ترقی کا مزہ چکھا ہے، اب ان کی پیاس زیادہ ہے: نائب صدر جمہوریہ

ایک دہائی کے دوران اقتصادی ترقی اور لوگوں کی توقعات میں اضافہ کا ذکر کرتے…

2 hours ago