-بھارت ایکسپریس
Atique Ahmed Shifting Sabarmati to Prayagraj: سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کو سخت سیکورٹی کے درمیان پریاگ راج لایا جا رہا ہے۔ یہاں اسے نینی سینٹرل جیل میں رکھا جائے گا۔ خبرہے کہ مدھیہ پردیش کے شیو پوری سے عتیق احمد کے قافلے میں گزرنے کے دوران پولیس وین حادثے کا شکار ہوگئی۔ اطلاعت کے مطابق، عتیق احمد کی تیز رفتار وین سے ایک گائے ٹکرا گئی۔ اس ٹکرکے بعد گائے دورگرگئی اورموقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ پولیس وین کے ڈرائیورنے بھی وین کو روک دیا۔ اس حادثہ کے بعد عتیق احمد کانپ گیا۔
حادثہ جہاں ہوا وہاں کے لوگوں نے اس پورے حادثے کو کیمرے میں قید کرلیا۔ ویڈیو میں نظرآرہا ہے کہ عتیق احمد کا قافلہ تیزی سے گزر رہا تھا۔ اسی درمیان گائے سڑک پرآگئی اور پولیس وین سے ٹکرانے کے بعد اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ عتیق احمد کو 6 گاڑیوں کے قافلے میں لایا جا رہا ہے۔
عتیق احمد نے قتل سے متعلق کہی یہ بات
بریلی میں جیل میں بند اس کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کو بھی پولیس کی ایک الگ ٹیم پریاگ راج لے جا رہی ہے۔ بریلی میں جیل افسران نے کہا کہ وہ صبح تقریباً 10 بجے جیل سے نکلا۔ عتیق احمد کے اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سابرمتی جیل سے پریاگ راج جاتے وقت راستے میں اس کا قتل کیا جاسکتا ہے۔ جب راستے میں عتیق احمد سے پوچھا گیا کہ کیا اسے ڈر لگ رہا ہے، تو اس نے کہا، ”کاہے کا ڈر۔“ عتیق احمد نے اتوارکو کہا تھا، ”مجھے ان کا پروگرام معلوم ہے… مجھے مارنا چاہتے ہیں۔“
عتیق احمد کے وکیل نے کہی یہ بڑی بات
عتیق احمد کے وکیل وجے مشرا کا کہنا ہے کہ کورٹ کے حکم کے بعد عتیق احمد کو پریاگ راج لے جایا جا رہا ہے۔ کل عتیق احمد کا فیصلہ ہے، جس کے لئے اسے پریاگ راج لے جایا جا رہا ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ کورٹ جو بھی فیصلہ دے گی، ہم اسے قبول کریں گے۔ انصاف نہیں ملا تو ہائی کورٹ جائیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…