لولیش تیواری بولا- میں کٹر ہندووادی ہوں
پوچھ گچھ کے دوران لولیش تیواری نے خود کو کٹرہندووادی اورپرشورام کی اولاد بتایا۔ لولیش سوشل میڈیا کے ذریعہ خود کی شہرت کی کوشش بھی کی تھی۔ تینوں قاتلوں میں سنی سنگھ زیادہ مجرمانہ فطرت اوروالا نظرآیا۔ تینوں ملزم پہلی رات اپنی ہی تھیوری پر ٹکے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: Atiq Ahmed-Ashraf Ahmed Murder: عتیق احمد-اشرف احمد کو 14 اپریل کو ہی قتل کرنا چاہتے تھے تینوں شوٹر، ایسے بدل گیا تھا پلان
قتل کے بعد ‘جے شری رام’ نعرے پر اپوزیشن لیڈران نے جتایا اعتراض
عتیق احمد اور اشرف احمد کے قتل کے بعد ملزمین کے ‘جے شری رام’ نعرے لگانے سے متعلق بھی اپوزیشن جماعتوں نے تمام سوال کھڑے کئے تھے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی اس پر بیان جاری کیا تھا۔ ہماچل پردیش کے کابینی وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے کہا تھا کہ ‘جے شری رام’ کا نعرہ لگاکر کسی کا قتل کرنا صحیح نہیں ہے، چاہے وہ خونخوار مجرم ہی کیوں نہ ہو۔ ہمارا ملک قانون پرچلتا ہے، جنگل راج پر نہیں۔