قومی

Atiq Ahmad-Ashraf Ahmad Murder: عتیق احمد-اشرف احمد قتل سانحہ کی چارج شیٹ تیار! ایس آئی ٹی کی جانچ سے ہوگا انکشاف

Atiq Ahmed Murder: سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اورسابق رکن اسمبلی اشرف احمد کے قتل سانحہ کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی نے چارج شیٹ تیارکرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایس آئی ٹی اگلے تین دنوں میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کرے گی۔ آئندہ 14 جولائی کوقتل سانحہ کے 90 دن پورے ہو رہے ہیں۔ اس سے پہلے مانا جا رہا ہے کہ ایس آئی ٹی چارج شیٹ داخل کردے گی۔

ذرائع کے مطابق، ایس آئی ٹی پہلے دن کی تھیوری سے آگے نہیں بڑھ سکی ہے۔ ایس آئی ٹی انہیں تین ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کرے گی، جو جائے حادثہ سے پکڑے گئے تھے۔ ایس آئی ٹی چارج شیٹ میں جانچ پوری ہونے کا بھی دعویٰ کرے گی۔ جانچ کے لئے پولیس کمشنر پریاگ راج رمت شرما نے تین رکنی ایس آئی ٹی کی تشکیل کی تھی۔ ایس آئی ٹی میں اے ڈی سی پی کرائم ستیش چندرکی صدارت میں تشکیل دی گئی تھی، جس میں اے سی پی ستیندر پرساد تیواری اور انسپکٹراوم پرکاش شامل ہیں۔

تین شوٹر ہوئے تھے گرفتار

دراصل، 15 اپریل کو دھومن گنج تھانہ پولیس کی حراست میں سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اوراشرف احمد کا قتل کردیا گیا تھا۔ کالون اسپتال میں ان کا میڈیکل کرانے کے لئے لے جاتے وقت قتل کیا گیا تھا۔ موقع سے تین شوٹرلولیش تیواری، سنی سنگھ اورارون موریہ کوگرفتارکیا گیا تھا۔ شوٹرنے ترکی کی جگانا اورگرسان پستول کے ساتھ ہی ایک دیسی پستول سے قتل کیا تھا۔ شوٹرس کوگرفتارکرنے کے ساتھ ہی پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  Maharashtra Politics: اجیت پوار کی انٹری کے بعد مہاراشٹر میں شروع ہوا پاور گیم، وزارت خزانہ سے کے لئے جاری ہے رسہ کشی

تین شوٹروں نے نام کمانے اورراتوں رات ڈان بننے کے لئے قتل کی بات کا دعویٰ کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے ایس آئی ٹی 86 دنوں کی جانچ کے بعد بھی تینوں شوٹرس سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ اس وجہ سے مانا جا رہا ہے کہ ایس آئی ٹی کی چارج شیٹ میں قتل کے لئے تینوں شوٹرلولیش تیواری، سنی سنگھ اورارون موریہ کا ہی نام ہے۔ ایس آئی ٹی قتل سانحہ کے پیچھے سازش کرنے والوں تک نہیں پہنچ سکی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

2 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

3 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

4 hours ago