قومی

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

ہاتھرس کے پلرائی گاؤں میں منگل کی دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں بھولے بابا نامی شخص کے ستسنگ میں بھگدڑ مچ گئی۔ جس میں116 سے زیادہ لوگ مارے گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ میدان میں ستسنگ پنڈال لگایا گیا تھا۔ ستسنگ ختم ہونے کے بعد گروجی کی گاڑی چلی گئی۔ لوگ ان کے پاؤں چھونے کے لیے بھاگے،ان کے قدموں کے دھول کو ماتھے پر لگانے کیلئے تیزی سے آگے آئے اور بھگدڑ مچ گئی۔ بہت سے لوگ گر گئے اور دوسرےلوگ ان پر چڑھ کر باہر نکلنے لگے۔ عینی شاہد رام داس نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کی دوا لینے علی گڑھ لے گیا تھا۔ وہاں سے ستسنگ میں شرکت کے لیے واپس آیا۔ رام داس باہر سیواداروں کے پاس بیٹھ گیا، جب کہ اس کی بیوی ستسنگ کے اندر گئی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔ رام داس نے بتایا کہ انہیں بتایا گیا کہ ان کی بیوی کو ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ رام داس نے بتایا کہ ہم پنڈال سے دور بیٹھے تھے، ہم نے دیکھا کہ اچانک ایک ہجوم نکل آیا، تقریباً ڈیڑھ سے دو لاکھ لوگوں کا ہجوم تھا۔ 50 سے 60 بیگھے کا میدان تھا، جس میں پنڈال لگایا گیا تھا۔ پوری سڑک جام تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری بیوی کو بھولے باباسے عقیدت تھی۔

سی ایم یوگی کل ہاتھرس جائیں گے

پی ٹی آئی کے مطابق وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بدھ کو ہاتھرس کا دورہ کر سکتے ہیں۔ ایک سینئر سرکاری افسر نے بتایا کہ یوپی کے وزیر اعلی چوبیس گھنٹے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یوپی کے چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ اور ڈی جی پی پرشانت کمار کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ واقعہ کی وجہ جاننے کے لیے اے ڈی جی آگرہ اور علی گڑھ ڈویژنل کمشنر کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ یوپی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ رپورٹ 24 گھنٹے کے اندر پیش کی جانی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنی رہائش گاہ پر سینئر حکام کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ تین وزراء، چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں موقع پر بھیجا ہے۔ حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ اسی دوران  پی ایم مودی اورمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی اور انہیں ہاتھرس میں بھگدڑ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مرکزی مدد کا یقین دلایا۔

اس کے ساتھ ہی  صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا گاندھی سمیت بیشتر لیڈران نے اس واقعے پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔امت شاہ نے ایکس پر لکھا کہ ہاتھرس میں ہوئے حادثے کے حوالے سے انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔ مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ این ڈی آر ایف کی میڈیکل ٹیم بھی جلد ہی ہاتھرس پہنچ رہی ہے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ نے ہاتھرس میں بھگدڑ پر دکھ کا اظہار کیا اور جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

14 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago