قومی

At 354MT, India’s foodgrain output hits an all-time high: ہندوستانی اناج کی پیداوار 354 ملین ٹن تک پہنچی، گزشتہ آٹھ برسوں میں سب سے تیز رفتار ترقی

نئی دہلی:  بھارت کی غذائی اجناس (فوڈ گرین) کی پیداوار میں 2024-25 میں 6.6 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں سب سے تیز رفتار ترقی ہے۔ اس اضافے کے ساتھ کل پیداوار 354 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ گئی ہے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ چاول، گندم، مکئی، مونگ پھلی اور سویابین سمیت تمام اہم فصلوں کی پیداوار ریکارڈ سطح پر رہی۔

مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے 2024-25 میں فوڈ گرین کی ریکارڈ پیداوار کا سہرا مرکز کی کسان دوست پالیسیوں کو دیا، جن میں مناسب قیمتیں، نقصان کا معاوضہ اور کم شرح سود پر قرضے شامل ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ریاستی حکومتوں کی جانب سے ان پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کو بھی سراہا۔

ہر فصل کی کتنی پیداوار ہوئی؟

شیوراج سنگھ چوہان نے فوڈ گرین پیداوار کے تیسرے ایڈوانس تخمینے جاری کرتے ہوئے کہا، “مجموعی طور پر خوراک کی پیداوار مسلسل بڑھ رہی ہے… دالوں اور تیل دار بیجوں کی پیداوار کو مزید بڑھانا ہوگا، جس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔”

تخمینوں کے مطابق:

گندم کی پیداوار 117 ملین ٹن رہی، جو کہ پچھلے تخمینے (115 ایم ٹی) اور گزشتہ سال کی پیداوار (113 ایم ٹی) سے زیادہ ہے۔

چاول کی پیداوار ریکارڈ 149 ایم ٹی تک پہنچ گئی، جو کہ 2023-24 کی 138 ایم ٹی سے زیادہ ہے۔

مکئی کی پیداوار  42 ایم ٹی رہنے کا امکان ہے۔

موٹے اناج کی پیداوار 6 ایم ٹی رہی، جو کہ گزشتہ سال سے زیادہ ہے۔

دالوں کی پیداوار  25 ایم ٹی رہی، جو کہ پچھلے سال کے 24 ایم ٹی سے زیادہ ہے۔

تیل دار بیجوں کی پیداوار 43 ایم ٹی رہی، جو کہ پچھلے سال کے تقریباً 40 ایم ٹی سے زیادہ ہے۔

سویابین کی پیداوار 15.1 ایم ٹی اور مونگ پھلی کی پیداوار 11.2 ایم ٹی رہی، جو کہ بالترتیب پچھلے سال کے مقابلے میں 2.1 ایم ٹی اور 1.7 ایم ٹی زیادہ ہے۔

گنے کی پیداوار کا تخمینہ 450 ایم ٹی لگایا گیا ہے۔

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مکئی کی بڑھتی ہوئی پیداوار، کم لاگت، منصفانہ قیمتیں، نقصانات کا ازالہ، کم سود پر قرضے اور دیگر کئی اقدامات کی وجہ سے ملک کے اناج کے ذخائر بھر چکے ہیں۔

وزارت زراعت نے کہا، “پیداوار مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دالوں اور تیل دار بیجوں کی پیداوار میں مزید اضافہ ضروری ہے، جس کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔”

یہ خبر دیہی معیشت کے لیے بھی خوش آئند ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال پائی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں روشیبینا دیوی کا دم دار مظاہرہ، ووشو میں بھارت نے جیتا چاندی کا تمغہ

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی شاندار شروعات، منی پور کی روشیبینا دیوی نے…

8 minutes ago

Sleeper Bus Fire Accident: نوئیڈا سے مہوبہ جا رہی سلیپر بس بنی آگ کا گولہ، یمنا ایکسپریس وے پر 9 مسافروں کی جل کر دردناک موت

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…

1 hour ago

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

11 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

12 hours ago