انٹرٹینمنٹ

The trailer of Kajol’s film will make your soul tremble: شیطان فلم بنانے والوں نے یہ کیا کردیا؟ کاجول کی فلم کا ٹریلر دیکھ کر روح کانپ جائے گی

کاجول جلد ہی ایک مائتھولوجیکل ہارر فلم میں نظر آنے والی ہیں، جس کا نام ہے “ماں”۔ اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے، اور اسے دیکھ کر واقعی روح کانپ جاتی ہے۔ ٹریلر میں کاجول کو ایک خوفناک راکشس (شیطانی مخلوق) سے اپنی بیٹی کی حفاظت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سال 2024 میں اجے دیوگن، آر مادھون اور جیوتیکا کی فلم “شیطان” ریلیز ہوئی تھی، جو ایک زبردست ہارر فلم تھی۔ اس فلم کو اجے دیوگن کی کمپنی دیوگن فلمز اور جیو اسٹوڈیوز نے مل کر بنایا تھا۔ اب یہی دونوں پروڈکشن ہاؤسز دوبارہ اکٹھے ہوئے ہیں اور ایک اور مائتھولوجیکل ہارر فلم “ماں” کے ساتھ واپس آ رہے ہیں، جس کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

‘شیطان’ میں جہاں اجے دیوگن مرکزی کردار میں تھے، وہیں اس بار ان کی اہلیہ کاجول لیڈ رول میں ہیں۔ جس طرح اجے دیوگن نے ‘شیطان’ میں اپنی فیملی کو بچایا تھا، ویسے ہی اس بار ٹریلر میں کاجول اپنی بیٹی کو راکشس سے بچاتی نظر آ رہی ہیں۔2  منٹ 24 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں ایسا خوف اور سنسنی ہے کہ دیکھنے والوں کی روح کانپ اٹھتی ہے۔

ہارر سین سے ہوتی ہے ٹریلر کی شروعات

ٹریلر کی شروعات ایک کار کے سین سے ہوتی ہے۔ کاجول اپنی بیٹی کے ساتھ کہیں جا رہی ہوتی ہیں، جب اچانک بیٹی کو پیٹ میں درد محسوس ہوتا ہے۔ کاجول اسے بتاتی ہیں کہ وہ کسی ہوٹل پر گاڑی روکیں گی، لیکن تبھی ان کی گاڑی پر راکشس حملہ کر دیتا ہے۔ اگلا سین ایک پرانے محل کا ہے، جہاں کاجول اپنی بیٹی کو لے کر جاتی ہیں۔ وہ اپنی بیٹی سے کہتی ہیں کہ وہ بغیر اُنہیں بتائے کہیں باہر نہیں جائے گی۔

اس نئی جگہ پر، راکشس ایک ایک کر کے بچیوں کو غائب کرنے لگتا ہے، اور کاجول کی بیٹی بھی اس کے نشانے پر ہوتی ہے۔ فلم میں کاجول اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے راکشس کا سامنا کرتی دکھائی دیں گی۔

کاجول کی فلم کب ریلیز ہو رہی ہے؟

کاجول کی فلم “ماں” کو ریلیز ہونے میں اب ایک مہینے سے بھی کم وقت باقی ہے۔ یہ فلم 27 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کے ہدایتکار ہیں وشال فریا، اور کاجول کے ساتھ رونت رائے بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

یہ فلم ان لوگوں کے لیے ایک یادگار اور خوفناک تجربہ ہو سکتی ہے جو ہارر فلموں کے شوقین ہیں — لیکن یاد رکھیں، اکیلے میں دیکھنے کی غلطی نہ کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

25 minutes ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

27 minutes ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

48 minutes ago