عالمی اقتصادی فورم (WEF) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے چیف ماہرینِ اقتصادیات نے جنوبی ایشیا، خاص طور پر بھارت، کو 2025 اور 2026 میں عالمی معیشت کی ترقی کا مرکزی انجن قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ دنیا بھر میں معاشی غیر یقینی صورتحال، تجارتی پالیسیوں کے جھٹکے، اور مصنوعی ذہانت (AI) کے اثرات سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار ہے، لیکن بھارت کی معیشت مستحکم اور ترقی پذیر نظر آتی ہے۔
چیف ماہرین کے مطابق بھارت میں 2025 کے لیے جی ڈی پی میں 6.2 فیصد اور 2026 میں 6.3 فیصد اضافہ متوقع ہے، جو کہ عالمی سطح پر نمایاں ہے۔ اس خطے میں سب سے زیادہ خوش فہمی جنوبی ایشیا کے بارے میں ظاہر کی گئی، جہاں 33 فیصد ماہرین نے “مضبوط یا بہت مضبوط” ترقی کی پیش گوئی کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدہ بھی معیشت کے لیے امید کی ایک کرن ہے، اگرچہ چین کی برآمدات کی ازسرِ نو تقسیم خطے کے لیے خدشات کا باعث بن رہی ہے۔
تاہم، رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ خطے کو فوری چیلنجز کا سامنا ہے، جیسے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی۔ علاوہ ازیں، مہنگائی کی شرح کو جنوبی ایشیا میں “درمیانے سے بلند” سطح پر رہنے کا امکان ہے۔
عالمی سطح پر، عوامی قرضوں میں اضافے، دفاعی اخراجات میں اضافہ، اور کاروباری فیصلوں میں تاخیر سے معیشت کو خطرات لاحق ہیں۔ 87 فیصد ماہرین نے کہا کہ موجودہ امریکی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی فیصلے مؤخر ہو رہے ہیں اور کساد بازاری (recession) کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 79 فیصد ماہرین نے موجودہ جغرافیائی و معاشی تبدیلیوں کو عارضی نہیں بلکہ عالمی معیشت میں بنیادی تبدیلی قرار دیا ہے۔
مصنوعی ذہانت کو اگلی معاشی تبدیلی کی بنیاد قرار دیا گیا ہے، لیکن اس کے ساتھ خطرات بھی جڑے ہیں۔ 47 فیصد ماہرین نے اگلی دہائی میں مجموعی طور پر ملازمتوں میں کمی کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ صرف 19 فیصد نے روزگار میں اضافے کی امید ظاہر کی۔
عالمی اقتصادی فورم کی مینیجنگ ڈائریکٹر سعدیہ زاہدی نے کہا کہ پالیسی سازوں اور کاروباری رہنماؤں کو ان چیلنجز کا سامنا دانشمندانہ حکمت عملی، باہمی تعاون، اور AI جیسی جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری سے کرنا ہوگا تاکہ معیشت کو مستحکم رکھا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…
وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…
ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…
یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…
وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع…