قومی

Assam decides to repeal Muslim Marriages Act: مسلم میرج ایکٹ کو آسام کی حکومت نے کیا منسوخ، نیا قانون بنانے کی ہورہی ہے تیاری

آسام حکومت نے آج ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے مسلم میرج ایکٹ کو منسوخ کر دیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی ہمانتا بسواسرما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ معلومات دی ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا، “ہم نے بچپن کی شادی (چائلڈ میرج)کے خلاف اضافی تحفظات متعارف کروا کر اپنی بیٹیوں اور بہنوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔آج آسام کابینہ کی میٹنگ میں، ہم نے آسام ریپیلنگ بل 2024 کے ذریعے آسام مسلم شادی اور طلاق رجسٹریشن ایکٹ اور قواعد 1935 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کابینہ سے منظوری کے بعد اب اس بل کو آسام قانون ساز اسمبلی کے اگلے مانسون اجلاس  کے دوران اسمبلی میں غور کرنے کے لیے رکھا جائے گا۔ آسام کابینہ نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ ریاست میں مسلم شادیوں کے رجسٹریشن کے لیے مناسب قانون سازی کی جائے، جس پر اسمبلی کے اگلے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

20 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

51 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago